Home / توشہ خانہ کیس: تفصیلی فیصلےمیں کیاہے؟

توشہ خانہ کیس: تفصیلی فیصلےمیں کیاہے؟

190 million pound case

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ عمران خان اوربشریٰ بی بی نےتین ارب سولہ کروڑمالیت کےجیولری سیٹ کومحض نوےلاکھ روپےدےکررکھ لیا، دونوں نےقومی خزانےکودوارب روپےسےزائدکانقصان پہنچایا۔۔

توشہ خانہ ریفرنس کےچوالیس صفحات پرجاری تحریری فیصلےکےمطابق،بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ کوغیرملکی سربراہاں سےایک سواٹھ تحائف ملے۔ سعودی ولی عہدنےبشریٰ بی بی کوگراف کاجیولری سیٹ تحفےمیں دیا،یہ تحفہ رپورٹ توہوالیکن جمع نہیں کرایاگیا۔ فیصلےکےمطابق،عمران خان اوربشریٰ بی بی نےتحفےکی قیمت کاتعین کرنےوالےپرائیویٹ ماہرپراثرورسوخ استمال کرکےاس کی قیمت کم لگوائی ۔

کیس کےایک گواہ بن یامین کے مطابق گراف جیولری سیٹ مجرمان نے توشہ خانہ میں جمع نہیں کروایا، عمران خان اور بشریٰ بی بی تحائف کی قیمت کےتعین کا حکم دیتے۔

جج نے فیصلے میں لکھاتوشہ خانہ کیس کے ٹرائل میں عمران خان کا رویہ انتہائی غیرمناسب تھا،تاخیری حربےاستعمال کئےگئے، بانی پی ٹی آئی کو عدالت نے سوالات دیے لیکن نہ انہوں نے جواب جمع کرائے نہ ہی وہ عدالت آئے، وکلا صفائی اورمجرمان کو سماعت کی تاریخ کا معلوم تھا لیکن عدالت نہیں پہنچے۔ مجرمان کو سوالات کے جوابات دینے کے لیے کافی وقت دیا گیا تھا۔ جرم ثابت ہونےپردونوں مجرموں کوچودہ چودہ سال قیدکی سزاسنائی جاتی ہے،جیل میں گزاراوقت سزامیں شامل تصورہوگا۔

یہ بھی چیک کریں

KPK budget issue 2025

لگتاہےمائنس عمران خان ہوگیا؟ علیمہ خان

ویب ڈیسک: خیبرپختونخواکابجٹ مبینہ طورپرعمران خان کی منظوری کےبغیرمنظورہونےپرعلیمہ خان سخت ناراض ۔ صاف صاف …