ویب ڈیسک ۔۔ آرمی چیف عاصم منیر کاجنوبی وزیرستان کےعلاقےواناکادورہ ۔ سپہ سالارکوسکیورٹی کی مجموعی صورتحال اورانسداددہشت گردی آپریشنزپرتفصیلی بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آرکےمطابق،آرمی چیف نےدہشت گردی کےخلاف پرعزم پاک فوج کےافسران اورجوانوں کےحوصلےکوسراہا۔ کہاریاست کے خلاف مذموم سرگرمیوں میں ملوث افراد، اُن کے سہولت کاروں اور مالی معاونت کرنے والوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔ آرمی چیف نےدہشت گردی کے مقابلے میں ان کی غیر متزلزل لچک و ثابت قدمی کو سراہتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کو قوم کا حقیقی ہیرو قرار دیا۔کہاقوم کو دہشت گردی سے نبردآزما جوانوں پر فخر ہے، شہداء پاکستان کا فخر ہیں اور ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔
چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا قوم کی حمایت سےہرقسم کی دہشت گردی اورانتہاپسندی کاخاتمہ کرکے ملک بھر میں پائیدار امن و استحکام کی بحالی کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا پاکستان کی مسلح افواج کی جرات، لچک اور غیرمتزلزل عزم ملک کی خودمختاری کا سنگ بنیاد ہے۔
آرمی چیف نے فتنہ الخوارج کے تعاقب کے لیے پاک فوج کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ ریاست کے خلاف ان کی مذموم سرگرمیوں، سہولت کار کے ساتھ ساتھ ان کی مالی معاونت کرنے والوں کا بھی خاتمہ کیا جائے گا۔وانا پہنچنے پر کور کمانڈر پشاور نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔
گزشتہ روزجنوبی وزیرستان کےعلاقےمکین میں خارجی دہشت گردوں سےمقابلہ کرتےہوئےپاک فوج کےسولہ جوانوں نےجام شہادت نوش کیاجبکہ فائرنگ کےتبادلےمیں آٹھ خارجی دہشت گردجہنم واصل ہوئے۔