ویب ڈیسک ۔۔ پنجاب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اورہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نےسوشل میڈیاکی ان رپورٹس کو مسترد کردیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ صوبے میں شدید گرمی کی لہر کےباعث سکولوں اور کالجوں کے لیے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان وقت سےپہلےکردیاجائےگا۔
پی ایس ای ڈی اور ایچ ای ڈی نے ایک مشترکہ بیان میں واضح کیاہے کہ میڈیاکی ان رپورٹس کوئی صداقت نہیں کہ اسکولوں اورکالجوں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے پہلے شروع ہو جائیں گی۔ مشترکہ بیان میں طلباء سے کہا گیا کہ وہ غلط میڈیا رپورٹس پر وقت ضائع کرنے سے گریز کریں اور اپنی پڑھائی پر توجہ دیں کیونکہ اسکولوں اور کالجوں میں گرمیوں کی تعطیلات کا فیصلہ پہلے ہی طے پا چکا ہے۔
سرکاری شیڈول کے مطابق پنجاب کے تمام تعلیمی ادارے یکم جون سے 31 جولائی تک بند رہیں گے اور صوبے میں یکم اگست سے تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔