Sunday, 23 November 2025 | Web Desk
پاکستان کو ڈیجیٹل دنیا سےمزید مضبوطی کے ساتھ جوڑنے کی جانب اہم پیشرفت ۔۔ عالمی سطح کی سب میرین کیبل کراچی میں ہاکس بے کے ساحل پر پہنچا دی گئی ہے۔
عالمی سطح کی سب میرین کیبل سی می وی 6 (SE-ME-WE 6) کراچی کے ساحلی مقام ہاکس بے پر پہنچ گئی۔
کیبل بچھانے کی تقریب ہاکس بے کے ساحل پر منعقد کی گئی، جس میں وفاقی سیکرٹری وزارتِ آئی ٹی زرار احمد خان بھی موجودتھے۔
ترجمان وزارت آئی ٹی کاکہناہےکیبل مجموعی طور پر 21 ہزار 700 کلو میٹر طویل اور سنگاپور سے شروع ہو کر فرانس تک جاتی ہے،جس کے راستے میں کراچی کا ایک اہم پوائنٹ شامل ہے۔
سولرنیشنل گرڈکومتاثرنہیں کررہا
کیبل کے ذریعے پاکستان دنیا کے متعدد ممالک سے مزید مضبوط ڈیٹا لنکس کے ساتھ منسلک ہو جائے گا۔