Monday, 24 November 2025 | Web Desk
پنجاب میں قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کے7 حلقوں پرضمنی انتخابات ۔۔ بیشترحلقوں کےنتائج اس خبرکےفائل ہونےتک آچکےہیں ۔ توقعات کےمطابق زیادہ ترپرن لیگ کےامیدوارکامیاب قرارپائےہیں۔
این اے129 لاہور
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے129 لاہور کے تمام 334 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کے حافظ میاں محمد نعمان 63441 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ارسلان احمد 29099 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔ ارسلان پی ٹی آئی کےحماداظہرکےبھانجےہیں ۔ یہ سیٹ میاں اظہرکےانتقال کےبعدخالی ہوئی۔
این اے 143 ساہیوال 3
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 143 ساہیوال 3 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کے محمد طفیل جٹ 136223ووٹ لے کرجیت گئے۔ انہوں نےآزاد امیدوار ضرار اکبر چوہدری کوہرایاجنہوں نے 13220 ووٹ لئے۔
این اے 185 ڈیرہ غازی خان 2
حلقہ این اے 185 ڈیرہ غازی خان 2 کے تمام 226 پولنگ اسٹیشنزکے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم ليگ(ن) کے محمود قادر خان 82413 ووٹ لےکر کامیاب ہوگئے۔ پیپلز پارٹی کے دوست محمد کھوسہ 49262 ووٹ لےکررنراپ رہے۔
این اے 104 فیصل آباد 10
این اے 104 فیصل آباد 10 کے تمام 375 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج سامنے آگئے۔غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم ليگ(ن) کے دانیال احمد 52791 ووٹ لے کر کامیاب ٹھہرے،آزاد امیدوار رانا عدنان جاوید 19262 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 96 فیصل آباد 2
حلقہ این اے 96 فیصل آباد 2 کے 345 پولنگ اسٹیشنز میں سے 154 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم ليگ(ن) کے محمد بلال بدرنے 79278 ووٹ لے کرمیدان مارلیا۔ آزاد امیدوار نواب شير وسير 26483 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔ بلال بدروزیرمملکت طلال چودھری کےبھائی ہیں ۔ نواب شیروسیرسابق لیگی ایم این اےہیں ۔ ٹکٹ نہ ملنےپروہ الیکشن میں کھڑےہوگئے۔
پی پی 203
پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 203 ساہیوال 6 کے تمام 185 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج موصول۔ مسلم ليگ ن کے محمد حنیف 46900 ووٹ لے کرجیت گئے،آزاد امیدوار فلک شیر 10895 ووٹ لےکررنراپ امیدواررہے۔
پی پی 115
پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 115 فیصل آباد 18 کے تمام 159 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج موصول۔ ن لیگ کے محمد طاہر پرویز 49049 ووٹ لے کرفاتح قرارپائے۔ آزاد امیدوار محمد اصغر صرف 1898 ووٹ لیکر دوسرے نمبر رہے۔
پی پی87
پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 87 میانوالی 3 کے 193 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کےمطابق پنجاب اسمبلی میں سابق قائد حزب اختلاف ملک احمد خان بھچر کی نشست پر مسلم لیگ ن کے امیدوار علی حیدر نور خان نیازی 67 ہزار 986 ووٹ لے کر کامیاب ٹھہرے،آزاد امیدوار محمد ایاز خان نیازی 3310 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی پی 269
پی پی 269 مظفر گڑھ 2 کے تمام 156 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کےمیاں علمدار عباس قریشی 55611 ووٹ لے کر جیت گئے۔
پی پی 73
سرگودھا کے صوبائی حلقے پی پی 73 سے ن لیگ کےسلطان علی رانجھا71 ہزار 770 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔
پی پی 116
پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 116 فیصل آباد 19 کے تمام 190 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کےمطابق ن لیگ کےاحمد شہریار 48 ہزار 824ووٹ لے کر کامیاب ٹھہرے۔آزاد امیدوار ملک اصغر علی قیصر 11429 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی پی 98
پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 98 فیصل آباد 1 کے تمام 171 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج موصول۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے آزاد علی تبسم 44388 ووٹ لے کرجیتےجبکہ آزاد امیدوار محمد اجمل35245 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔