Home / شہبازشریف اپنی ٹیم سامنےلےآئے،اہم اتحادی ناراض

شہبازشریف اپنی ٹیم سامنےلےآئے،اہم اتحادی ناراض

PM Shahbaz Sharif cabinet takes oath

ویب ڈیسک ۔۔ کفرٹوٹاخداخداکرکےاوروزیراعظم شہبازشریف کی اتحادیوں پرمشتمل 37 رکنی وفاقی کابینہ نےبالآخرمنگل کےروزحلف اٹھالیا،تاہم پڑھنےوالوں کیلئےیہ بات شایدحیران کن ہوکہ کابینہ کےحلف اٹھانےمیں تمام اتحادی دل سےخوش نہیں ۔

وفاقی کابینہ کاابتدائی حجم 37 اراکین پر مشتمل ہے،جس میں 30 وفاقی وزرا،چاروزرائے مملکت اور3مشیرشامل ہیں۔ مسلم لیگ(ن) کے 14، پیپلز پارٹی کے 9، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے 4، ایم کیو ایم کے 2، بلوچستان عوامی پارٹی اور جمہوری وطن پارٹی کے ایک، ایک وفاقی وزیرکوکابینہ میں نمائندگی دی گئی ہے۔

وفاقی وزرا کی فہرست ۔۔

خواجہ آصف(مسلم لیگ۔ن) دفاع
احسن اقبال(مسلم لیگ۔ن)منصوبہ و ترقی
رانا ثنااللہ(مسلم لیگ۔ن)داخلہ
ایاز صادق(مسلم لیگ۔ن)
میاں جاوید لطیف(مسلم لیگ۔ن)
ریاض حسین پیرزادہ(مسلم لیگ۔ن)
خرم دستگیر(مسلم لیگ۔ن)
رانا تنویر حسین(مسلم لیگ۔ن)تعلیم
مریم اورنگزیب(مسلم لیگ۔ن)اطلاعات
مرتضیٰ جاوید عباسی(مسلم لیگ۔ن)
خواجہ سعد رفیق(مسلم لیگ۔ن)ریلوےوہوابازی
اعظم نذیر تارڑ(مسلم لیگ۔ن)قانون
خورشید شاہ (پاکستان پیپلز پارٹی)آبی وسائل
نوید قمر (پاکستان پیپلز پارٹی)تجارت
شیری رحمٰن (پاکستان پیپلز پارٹی)موسمیاتی تبدیلی
عبدالقادر پٹیل (پاکستان پیپلز پارٹی)صحت
شازیہ مری (پاکستان پیپلز پارٹی)انسدادغربت
سید مرتضیٰ محمود (پاکستان پیپلز پارٹی)صنعت وپیداوار
ساجد حسین طوری (پاکستان پیپلز پارٹی)بیرون ملک پاکستانی
احسان الرحمٰن مزاری(پاکستان پیپلز پارٹی)انسانی حقوق
عابد حسین بھایو (پاکستان پیپلز پارٹی)نجکاری
اسعد محمود (ایم ایم اے)مواصلات
سید عبدالواسع (ایم ایم اے)ہاوسنگ وتعمیرات
مفتی عبدالشکور (ایم ایم اے)مذہبی امور
محمد طلحہٰ محمود (ایم ایم اے)سیفران
سید امین الحق (ایم کیو ایم پاکستان)آئی ٹی
فیصل سبزواری (ایم کیو ایم پاکستان)بحری امور
اسرار ترین (بلوچستان عوامی پارٹی)دفاعی پیداوار
شاہ زین بگٹی (جمہوری وطن پارٹی)انسدادمنشیات
طارق بشیر چیمہ (مسلم لیگ۔ق)نیشنل فوڈسکیورٹی اینڈریسرچ
مفتاح اسماعیل (مسلم لیگ ن)خزانہ
وزرائے مملکت
عائشہ غوث پاشا (مسلم لیگ۔ن)فنانس اینڈریونیو
عبدالرحمٰن کانجو (مسلم لیگ۔ن)
حنا ربانی کھر (پاکستان پیپلز پارٹی)خارجہ امور

مشیران
انجینئر امیر مقام (مسلم لیگ۔ن)
قمر زمان کائرہ (پاکستان پیپلز پارٹی)
عون چوہدری (پی ٹی آئی ترین گروپ)

وفاقی کابینہ کی پہلی کھیپ تومکمل ہوگئی ہےتاہم اس حوالےسےکچھ اتحادیوں کی ناراضگی کی خبریں بھی آناشروع ہوگئی ہیں،جس کاایک واضح ثبوت بلاول بھٹوکاتقریب حلف برداری میں موجودگی کےباوجودحلف نہ لیناہے۔ اس حوالےسےخبریہ ہےکہ پیپلزپارٹی صدرمملکت،چئیرمین سینیٹ اورگورنرپنجاب کاعہدہ بھی چاہتی ہےلیکن شہبازشریف نےپیپلزپارٹی کےیہ مطالبات پورےکرنےکیلئےانہیں براہ راست بڑےمیاں صاحب سےبات کرنےکامشورہ دیاہےاورنوازشریف سےبات کرنےبلاول بھٹواپنی ٹیم کےہمراہ لندن روانہ ہوچکےہیں۔

ایک اوربات یہ بھی سامنےآئی ہےکہ بلاول بھٹومحسن داوڑکےوزیربننےکےبعدوزیرخارجہ کاحلف اٹھائیں گے۔

بلاول بھٹولندن سےکیالیکرپاکستان آتےہیں اس کاپتاکچھ روزمیں چل جائےگا۔

بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) نےمنگل کوکابینہ میں شمولیت اختیارنہیں کی کیونکہ بی این پی نےحکومت پرچاغی میں مظاہرین پرفائرنگ جیسے پرتشدد واقعات کی تحقیقات کیلئےکمیشن بنانےکامطالبہ کیاہے۔

یہ بھی چیک کریں

KPK budget issue 2025

لگتاہےمائنس عمران خان ہوگیا؟ علیمہ خان

ویب ڈیسک: خیبرپختونخواکابجٹ مبینہ طورپرعمران خان کی منظوری کےبغیرمنظورہونےپرعلیمہ خان سخت ناراض ۔ صاف صاف …