Home / سویڈن میں قرآن کی بےحرمتی،مسلمان سراپااحتجاج

سویڈن میں قرآن کی بےحرمتی،مسلمان سراپااحتجاج

Riots in Sweden after Quran burning incident

ویب ڈیسک ۔۔ سویڈن میں قرآن پاک کو نذرآتش کیےجانے کے واقعے پرامارات نے سوئیڈن کی سفیر کو طلب کرکےسخت احتجاج ریکارڈ کروایا۔

عرب میڈیا کے مطابق اماراتی وزیر برائے بین الاقوامی تعاون ریم بنت ابراہیم الہاشمی نے امارات میں سوئیڈن کی سفیر لیزلیٹ اینڈرسن کو طلب کیا اور سوئیڈن میں انتہا پسندوں کی جانب سے قرآن پاک کو نذر آتش کیے جانے کی شدید مذمت کی۔

ریم بنت ابراہیم نے تمام مذاہب کو ٹھیس پہنچانے والی سرگرمیوں کو مسترد کیا اور مذہبی علامات کا احترام کرنے اور مذہب مخالف اشتعال انگیزی سے بچنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نےکہاایسے وقت میں جب دنیا کو رواداری اور بقائے باہمی کے اقدار کو پھیلانے اور نفرت اور انتہا پسندی کیخلاف مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے اس طرح کےواقعات مزید تناؤ اور تصادم کا باعث بنتے ہیں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے بعد دنیاکےمختلف شہروں میں احتجاج اور ہنگاموں کے باعث حالات کشیدہ ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Raw network in Australia

آسٹریلیامیں را نیٹ ورک پکڑاگیا

ویب ڈیسک ۔۔ آسٹریلوی حکام کابھارتی خفیہ ایجنسی راکی جانب سےاپنےملک میں جاسوسی نیٹ ورک …