Home / چودھری پرویزالہیٰ نےدیرکردی ۔۔ آصف زرداری

چودھری پرویزالہیٰ نےدیرکردی ۔۔ آصف زرداری

Asif Zardari on Punjab CM Pervez Elahi

ویب ڈیسک ۔۔ پرویزالہیٰ نےدیرکردی ، وہ اب پنجاب کےوزیراعلیٰ نہیں بن سکتے۔

یہ بیان سابق صدرآصف زرداری نےاسلام آبادمیں ایک نیوزکانفرنس کےدوران دیا۔ اس نیوزکانفرنس میں بلوچستان سےرکن قومی اسمبلی محمداسلم بھوتانی نےتحریک عدم اعتمادمیں اپوزیشن کی حمایت کااعلان کیا۔

نیوزکانفرنس میں صحافی کےسوال کاجواب دیتےہوئےآصف زرداری کاکہناتھاکہ پنجاب کےحوالےسےفیصلہ اپوزیشن کرےگی،پرویزالہیٰ نےدیرکردی۔ اب وزیراعلی پنجاب وہی ہوگا جس کا فیصلہ اپوزیشن کرے گی، نمبرزگیم صرف ہمارےپاس ہے۔

سابق صدرنے کہا کہ ق لیگ والےرات بارہ بجے مبارکباد دینے آتے ہیں اورصبح کہیں اورنکل جاتے ہیں۔ بقول آصف زرداری ایم کیو ایم کےحوالےسےبھی اچھی خبرملے گی۔

واضحخیال رہے کہ تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اتحادی جماعتوں کو اپنے ساتھ رکھنے کی غرض سے وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے استعفیٰ لے کر ق لیگ کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کردیا ہے۔

سینئرسیاسی صحافی اورتجزیہ کارسہیل وڑائچ کےمطابق چودھری پرویزالہیٰ کیلئےپنجاب کاوزیراعلیٰ بنناجوئےشیرلانےکےمترادف ہوگاکیونکہ پنجاب میں وزیراعلیٰ بننےکیلئےترین گروپ اورعلیم خان گروپ کی حمایت لازمی ہوگی اوران دونوں گروپوں نےتاحال اس حوالےسےکوئی اعلان نہیں کیا۔

رہنمامسلم لیگ ن راناثنااللہ کےمطابق پنجاب میں تحریک انصاف لیرولیریعنی ٹکڑےٹکڑےہےاوراس قدربٹی ہوئےجماعت کےووٹ لیکروزیراعلیٰ بنناکوئی آسان کام نہیں ہوگا۔

یہ بھی چیک کریں

KPK budget issue 2025

لگتاہےمائنس عمران خان ہوگیا؟ علیمہ خان

ویب ڈیسک: خیبرپختونخواکابجٹ مبینہ طورپرعمران خان کی منظوری کےبغیرمنظورہونےپرعلیمہ خان سخت ناراض ۔ صاف صاف …