Home / ایل اوسی پربھارتی حملہ، پاک فوج کامنہ توڑجواب

ایل اوسی پربھارتی حملہ، پاک فوج کامنہ توڑجواب

India violate LoC ceasefire

ویب ڈیسک: بھارت کی جانب سےلائن آف کنٹرول پرسیزفائرکی خلاف ورزی، پاک فوج کافوری اورمنہ توڑجواب،دشمن کے کئی مورچے تباہ کردیے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت کی جانب سے مسلسل جارحانہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اسی دوران 29 اور 30 اپریل کی درمیانی شب لائن آف کنٹرول کے کیانی اور منڈل سیکٹرز میں بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔

بھارت نےاس بلااشتعال فائرنگ میں چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کیاجس پر پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئےمنہ توڑ جواب دیا۔ پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے مؤثر جواب کےنیتجےمیں بھارتی فوج کی چکپتراپوسٹ کوتباہ کرددیاگیا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی طرف سے یہ اشتعال انگیزی اس کے جنگی جنون کی غماز ہے۔ پاک فوج ملکی سالمیت کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

یہ بھی چیک کریں

DG ISPR Press Briefing on Pak Afghan border clash

آپریشن ضرب للحق، 297 افغان کارندےہلاک، 400 سےزائدزخمی

Saturday, 28 February 2026 | Web Desk آپریشن غضب للحق میں 297 طالبان رجیم کےاہلکاراورخوارج …