Home / پاکستان میں اومی کرون کاپہلاکیس رپورٹ

پاکستان میں اومی کرون کاپہلاکیس رپورٹ

Omicron Cases Increasing worldwide

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پاکستان میں کوروناکی نئی قسم اومی کرون کاپہلامشتبہ کیس رپورٹ ۔

ہم نیوزکی خبرکےمطابق کوروناکی نئی قسم اومی کرون وائرس کی تشخیص کراچی میں ایک خاتون میں ہوئی ۔ یہ خاتون اب کراچی کےایک نجی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

مریضہ کانام خفیہ رکھاجارہاہےاوران کےبارےمیں بتایاگیاہےکہ وہ بیرون ملک سےآئی ہیں اوران کی ٹریول ہسٹری معلوم کی جارہی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کےمطابق خاتون کی کانٹیکٹ ٹریسنگ کی جارہی ہے۔ اس حوالےسےیہ بات سامنےآئی ہےکہ متاثرہ خاتون نےکوروناویکسینیشن نہیں کروائی تھی ۔ خاتون کراچی کےضلع شرقی کی رہائشی ہیں اوراس علاقےمائیکروسمارٹ لاک ڈاون کی سفارش کی گئی ہے۔

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرعذراپیچوہونےکہا کہ ایک سے دو ہفتے جینوم اسٹڈی میں لگیں گے، جس کے بعد ہی معاملہ کنفرم ہو گا۔

یہ بھی چیک کریں

KPK budget issue 2025

لگتاہےمائنس عمران خان ہوگیا؟ علیمہ خان

ویب ڈیسک: خیبرپختونخواکابجٹ مبینہ طورپرعمران خان کی منظوری کےبغیرمنظورہونےپرعلیمہ خان سخت ناراض ۔ صاف صاف …