Home / بجلی کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ

بجلی کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ

Nepra approves electricity price hike

ویب ڈیسک ۔۔ نیپرا نے کراچی سمیت ملک بھر کے لیے یکساں ٹیرف کی حکومتی درخواست پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7روپے 12 پیسے تک اضافے کی منظوری دےدی۔ یادرہےکہ یہ وہی اضافہ ہےجس میں ماہانہ 200 یونٹ تک کے گھریلو صارفین کو 3ماہ کے لیے استثنیٰ دیا گیا ہے۔ نیپرا نے بجلی ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ نوٹیفکیشن کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوا دیاہےاور نوٹیفکیشن کا اجرا ہوتے ہی نئی قیمتوں کااطلاق ہوجائے گا۔

حالیہ اضافے کے بعد گھریلو صارفین کے لیے بجلی کا فی یونٹ بنیادی ٹیرف 48 روپے 84 پیسے تک ہوگا جبکہ ماہانہ 201 سے 300 یونٹ تک یونٹ استعمال کا ٹیرف 7.12 روپے اضافے سے 34.26 روپے ہو جائے گا۔

ماہانہ 301 سے 400 یونٹ کا ٹیرف7.02 روپے اضافے سے 39.15روپے جبکہ ماہانہ 401 سے 500 یونٹ کا ٹیرف استعمال کرنے والے کے لیے 6.12روپے اضافے سے ٹیرف 41.36روپے ہو جائے گا۔

ماہانہ 501 سے 600یونٹ کا ٹیرف 6.12روپے اضافے سے 42.78روپے جبکہ 601 سے 700 یونٹ کا ٹیرف 6.12روپے اضافے سے 43.92 روپے ہوجائے گا۔

ماہانہ 700 یونٹ سے زیادہ کا ٹیرف 6.12 روپے اضافے سے 48.84 روپے ہوجائے گا۔ ٹیکسوں کو ملا کر سلیب کے حساب سے فی یونٹ ٹیرف کی قیمت بڑھ جائے گی۔

ماہانہ 50 یونٹ تک استعمال کرنے والے لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ3.95 روپے برقرار رہے گا جبکہ ماہانہ 51سے100 یونٹ تک کے لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ7.74 روپے برقرار رہے گا۔

پاورڈویژن کی دستاویز کے مطابق نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کے لیے ٹیکسوں اور ڈیوٹیز کے ساتھ ماہانہ ایک سے 100یونٹ تک استعمال پر ٹیرف 37روپے 38 پیسے، ماہانہ 101 سے 200 یونٹ تک کا ٹیرف 45 روپے 15 پیسے، ماہانہ201 سے 300 یونٹ تک کا ٹیرف 50 روپے17 پیسے ہوگا۔

دستاویز کے مطابق ماہانہ 301 سے 400 یونٹ تک کا ٹیرف 56 روپے 73 پیسے، ماہانہ401 سے 500 یونٹ کا ٹیرف 59 روپے 76 پیسے، ماہانہ501 سے 600 یونٹ تک کا ٹیرف 61 روپے 71 پیسے، ماہانہ 601 سے 700 یونٹ کا ٹیرف 63 روپے24 پیسے اور ٹیکسز کے ساتھ ماہانہ 700یونٹ سے زیادہ کے استعمال پر ٹیرف 69 روپے 27 پیسے ہوجائے گا۔

پاور ڈویژن کی دستاویز کے مطابق ٹیکسوں اور ڈیوٹیز کے ساتھ ایک سے 100 یونٹ تک پروٹیکڈ صارفین کا ٹیرف 19 روپے 75 پیسے اور ماہانہ 101سے 200 یونٹ تک پروٹیکڈ صارفین کا ٹیرف 22 روپے 71 پیسے ہوجائے گا۔

یہ بھی چیک کریں

UN Sec Gen Condemn US attack on Iran

امریکی حملوں نےانتونیوگوتریس کواداس کردیا

مانیٹرنگ ڈیسک: ایران پرامریکی حملوں کےبعدمشرق وسطیٰ کی صورتحال پرغورکیلئےاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کاہنگامی …