ویب ڈیسک ۔۔ قومی اسمبلی سےاجتماعی استعفوں کےبعدپاکستان تحریک انصاف کیلئےبڑادھچکا ۔
جی ہاں ، قومی اسمبلی کوخبربادکہنےکےبعدپاکستان تحریک انصاف نےقومی احتساب بیورویعنی نیب کےسربراہ کیلئےہونےوالی مشاورت کاموقع کھودیاہے۔ آج تحریک انصاف بطوراپوزیشن پارٹی قومی اسمبلی میں موجودہوتی تووزیراعظم شہبازشریف نیب چئیرمین کی تعیناتی کیلئےپی ٹی آئی کےاپوزیشن لیڈرسےمشاورت کےپابندتھے۔
یادرہےکہ مسلم لیگ اوراتحادی جماعتیں کچھ دنوں سےنئےنیب چئیرمین کی تعیناتی کیلئےمشاورت میں مصروف ہیں اس سلسلےمیں وزیراعظم شہبازشریف اوراپوزیشن لیڈرراجہ ریاض میں مشاورت کےمختلف ادوارہوچکےہیں۔
ذرائع کےمطابق یہ مشاورت رسمی کارروائی ہےکیونکہ راجہ ریاض اسی نام پرمتفق ہونگےجس پرمسلم لیگ ن متفق ہوگی ۔
نیب کےنئےچئیرمین کیلئےسپریم کورٹ کےسابق جج جسٹس ریٹائرڈمقبول باقرکےنام پرحکومت کااتفاق ہوچکاہےاورتوقع ہےکہ موجودہ نیب چئیرمین جسٹس ریٹائرڈجاویداقبال کی مدت ملازمت جوغالباً دویاتین جون کوختم ہوجائےگی،نئےنیب چئیرمین کی تعیناتی کااعلان کردیاجائےگا۔