Home / عمران خان اسٹیبلشمنٹ سےصلح چاہتےہیں،خواجہ آصف

عمران خان اسٹیبلشمنٹ سےصلح چاہتےہیں،خواجہ آصف

Khawaja Asif Claims on Imran Khan

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ عمران خان کےموجودہ آرمی چیف کوتوسیع دینےکےبیان پرتبصرہ کرتےہوئےوزیرخواجہ آصف نےکہاکہ عمران خان آرمی چیف کی تعیناتی جیسےحساس مسئلےکومتنازعہ بناناچاہتےہیں۔

نجی ٹی وی کےپروگرام میں بات کرتےہوئےخواجہ آصف نےکہاکہ اس وقت آرمی چیف کی تعیناتی کےحوالےسےبات کرناقبل ازوقت ہے۔ وزیردفاع نےدعویٰ کیاکہ عمران خان اقتدار کی واپسی کے لیے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کے دروازے کھولنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ’ایک طرف عمران خان اسٹیبلشمنت پر حملہ کر رہا ہے جبکہ دوسری طرف اس سے مذاکرات کے دروازے کھولنے کی کوشش کر رہا ہے۔

خواجہ آصف نے یہ دعویٰ ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب دو دن قبل ہی عمران خان نے گجرانوالا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ کو خبردار کیا تھا کہ اگر غیر ذمہ دار حکومت میں ملک اور معیشت مزید تباہ ہوئی تو اس کی ذمہ دار اسٹیبلشمنٹ ہوگی۔

یہ بھی چیک کریں

Bilawal Bhutto and Asif Zardari London meeting on Sindh provinces issue

سندھ کی تقسیم کےخلاف ڈٹےرہنےکاعزم، زرداری بلاول ملاقات

Saturday, 5 September 2026 | Web Desk پیپلزپارٹی سندھ کی تقسیم کےخلاف موقف پرڈٹی رہےگی۔ …