ویب ڈیسک ۔۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکےخلاف الیکشن کمیشن میں نااہلی کیس کھل گیا۔ الیکشن کمیشن کی طرف سےانہیں چھبیس مارچ کوڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرکےسامنےپیشی کیلئےنوٹس جاری کیاگیاہے۔
الیکشن کمیشن نےاپنےتحریری حکمنامےمیں لکھاابتدائی دلائل سننےکےبعدانہیں میرٹ پرجانچنےکی ضرورت ہے۔ علی امین گنڈاپورکومتعلقہ ضلعی الیکشن کمشنرکےسامنےچھبیس مارچ کوپیشی کیلئےنوٹس جاری کیاجاتاہے۔
الیکشن کمیشن نےیہ حکم جےیوآئی کےمحمد کفیل کی جانب سےدائرپٹیشن پرجاری کیا۔ پٹیشن کےمطابق علی امین گنڈاپورکےنام سات سوپینتیس کنال اراضی عارضی طورٹرانسفرکی گئی۔ علی امین گنڈاپورزمین کےظاہرمالک تھے،اصلی مالک آصف خان تھے۔
پٹیشن کےمطابق دوہزاربیس کےگوشواروں میں واضح ہےکہ علی امین گنڈاپورنےوہ سات سوپینتیس کنال اراضی فروخت کرکےاپنےلئےایک لینڈکروزرگاڑی خریدی۔اس طرح اثاثوں میں غلط بیانی کےمرتکب ہونےکی وجہ سےعلی امین گنڈاپورعوامی نمائندگی کےاہل نہیں۔
علی امین گنڈاپورپی کےایک سوتیرہ ڈیرہ اسماعیل سےایم پی اےمنتخب ہوئے۔