Home / عدالت نےٹرمپ کابڑاحکمنامہ معطل کردیا

عدالت نےٹرمپ کابڑاحکمنامہ معطل کردیا

Courts stops implementation on US birthright order

ویب ڈیسک ۔۔ امریکی ریاست سیاٹل کےایک فیڈرل جج نےصدرٹرمپ کےامریکہ میں غیرقانونی طورپرمقیم تارکین وطن کےبچوں کوشہریت کےپیدائشی حق سےمحروم کرنےکےحکمنامےپرعملدرآمدروکنےکاحکم جاری کردیا۔

جج جان کوفینورنےامریکی صدرکےاس آرڈرکو’صریح طورپرغیرآئینی‘قرار دیا۔ یہ فیصلہ 4 ڈیموکریٹک ریاستوں کے اٹارنی جنرلز کی جانب سےٹرمپ کےصدارتی حکمنانےکوچیلنج کرنےکے نتیجے میں آیا۔

صدرٹرمپ نےعہدہ سنبھالتےہی اس ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے تھے، جس کے تحت ایسے بچوں کی امریکی شہریت مسترد کرنے کا کہا گیا تھا جن کے والدین امریکی شہری نہ ہوں۔ اس فیصلے کے مطابق، 19فروری کے بعد پیدا ہونے والے وہ بچے جن کے والدین امریکی شہری نہیں ہوں گے، انہیں شہریت نہیں دی جائے گی اور انہیں سوشل سیکیورٹی نمبر، حکومتی فوائد اور قانونی طور پر کام کرنے کی اہلیت سے بھی محروم کر دیا جائے گا۔ ڈیموکریٹک ریاستوں کا کہنا ہے کہ اگر اس آرڈر کو برقرار رکھا گیا تو ہر سال ڈیڑھ لاکھ سے زائد نوزائیدہ بچے شہریت سے محروم ہو جائیں گے۔

آئین کی 14ویں ترمیم کے مطابق، امریکا میں پیدا ہونے والے بچے امریکی شہری ہیں، اور یہ تفہیم 127 سال پہلے امریکی سپریم کورٹ کے فیصلے سے تقویت پاتی ہے۔ اس ترمیم کےتحت 1868 میں خانہ جنگی کے بعد غلام سیاہ فام افراد کے حقوق کو تسلیم کیاگیا۔

امریکی محکمہ انصاف نے اس حکم کو ملک کے امیگریشن نظام کی اصلاح اور جنوبی سرحد پر جاری بحران کے حل کے لیے ضروری قرار دیا، تاہم عدالت نے اسےغیرآئینی قراردیاہے۔

امریکی محکمہ انصاف نے اپنے مختصر بیان میں دلیل دی کہ 14ویں ترمیم کی تشریح کبھی بھی ملک میں پیدا ہونے والے ہر فرد کو عالمی سطح پر شہریت دینے کے لیے نہیں کی گئی تھی،سپریم کورٹ کے 1898کے فیصلے کا تعلق صرف مستقل رہائشیوں کے بچوں سے ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Pakistan Defence Minister Khawaja Asif on US-Israel strikes on Iran and regional implications

خواجہ آصف نےسراج الدین حقانی کاضمیرجھنجوڑڈالا

Saturday, 28 February 2026 | Web Desk وزیردفاع خواجہ آصف نےافغان طالبان کے وزیر داخلہ …