Home / اللہ کی مددآتےدیکھی،محسوس کی، عاصم منیر

اللہ کی مددآتےدیکھی،محسوس کی، عاصم منیر

Syed Asim Munir address Ulema conference

Monday, 22 December 2025 | Web Desk

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سیدعاصم منیرنےکہاہےصرف ریاست ہی جہاد کا حکم یا فتویٰ دےسکتی ہے، کسی اورکےپاس ایساکرنےکاشرعی اختیارنہیں۔

اسلام آبادمیں قومی علما مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف ڈیفنس فورسز کا کہنا تھا اللہ نے اسلامی ممالک میں سے محافظین حرمین کا شرف پاکستان کو عطاکیا، ریاست طیبہ اور ریاست پاکستان کا آپس میں گہرا تعلق اور مماثلت ہے۔

انہوں نےکہا ریاست طیبہ اور ریاست پاکستان کا قیام کلمہ طیبہ کی بنیاد پر رمضان کے مہینے میں ہوا، دونوں ریاستوں میں مماثلت کی وجہ یہ ہےکہ رب کائنات نے انہیں خادم الحرمین بنانا تھا اور ہمیں محافظ الحرمین۔ چیف آف ڈیفنس فورسزنےکہاآپریشن بنیان مرصوص میں اللّٰہ کی مدد آتے ہوئے دیکھی اور محسوس کی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیرنےکہاافغان طالبان فتنہ الخوارج کی پشت پناہی کررہےہیں ۔ فتنہ الخوارج کی جو تشکیلیں افغانستان سے آتی ہیں ان میں 70 فیصد افغان شہری ہیں، افغانستان کو فتنہ الخوارج اور پاکستان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔

یہ بھی چیک کریں

DG ISPR Press Briefing on Pak Afghan border clash

آپریشن ضرب للحق، 297 افغان کارندےہلاک، 400 سےزائدزخمی

Saturday, 28 February 2026 | Web Desk آپریشن غضب للحق میں 297 طالبان رجیم کےاہلکاراورخوارج …