ویب ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف کےانٹراپارٹی الیکشن خطرےسےدوچار ، بانی رکن اکبرایس نےالیکشن کمیشن میں درخواست دائرکردی۔
میڈیاسےبات کرتےہوئےاکبرایس بابرنےکہاکہ یہ بوگس الیکشن تھے ، نہ ہمیں ووٹرلسٹ دی گئی اورنہ ہی امیدواروں کی فہرست ۔ اکبرایس بابرنےپی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کوجعلی اوربوگس قراردیتےہوئےانہیں چیلنج کرنےکااعلان کیاتھا ۔
واضح رہےکہ 23نومبرکےفیصلےمیں الیکشن کمیشن نےتحریک انصاف کو20روزکےاندرانٹراپارٹی الیکشن کرانےاورپھرسات روزکےاندرالیکشن رپورٹ یعنی فارم 65جمع کرانےکی ہدایت کی تھی ۔
تحریک انصاف کےپارٹی الیکشن میں سیکرٹ بیلٹ کی بجائےشوآف ہینڈکاطریقہ اختیارکیاگیا ۔