Home / کوروناایک بیماری ہےیااللہ کی پکڑ؟

کوروناایک بیماری ہےیااللہ کی پکڑ؟

corona's new form

دوستو ۔۔ اللہ تعالیٰ قرآن پاک میں بارہااپنےقادرمطلق ہونےکااعلان کرتاہے،اپنی شان وشوکت اورجاہ وجلال کاذکرکرتاہے،کہیں کہیں ہمیں آسان اورسادہ سی مثالیں دیکرکہتاہےکہ اگرغورکروتوان میں سمجھنےوالوں کیلئےنشانیاں ہیں ۔ یقیناًاللہ سبحان وتعالیٰ کےسمجھانےکااندازاورسلیقہ اسی کی طرح شانداراوربےمثال ہے،یہ الگ بات کہ ہم گنہگارسمجھناہی نہیں چاہتے۔کوروناوائرس کےمعاملےمیں بھی ہمارارویہ بےفکری،غیرسنجیدگی اورنہ سمجھنےکی روش کی عکاسی کررہاہے،کیونکہ اگرایک لمحےکیلئےہم یہ مان لیں کہ یہ وبااللہ تعالیٰ کی جانب سےہمارےاعمال کی سزاہےتوپھرہمیں اس وائرس کی بدولت ملنےوالی فرصت کافائدہ اٹھاتےہوئےرب تعالیٰ سےرجوع کرناچاہئیے،اپنےگناہوں کی معافی مانگتےہوئےباقی ماندہ زندگی ایک بہترین انسان اورمسلمان بن کرگزارنی چاہئیے۔ لیکن اگرآپ اسےمحض بیماری سمجھتےہیں جووقت آنے پرخودبخودختم ہوجائےگی توآپ کومکمل آزادی ہےکہ آپ لاک ڈاون کےدوران خوب انجوائےکریں،مزےمزےکےکھانےبنائیں،بوریت دورکرنےکیلئےموویزاورکارٹون دیکھیں،سوشل میڈیاپرٹک ٹاک کریں،دوستوں سےفون پرگپیں ماریں،وغیرہ وغیرہ۔۔ لیکن۔۔اگرآپ واقعی اس بات سےمتفق ہیں کہ کوروناوائرس اللہ تعالیٰ کی طرف سےہماری پکڑہےتوپھرمیرےپاس آپ کیلئےکچھ ہے۔۔دوستو،میری ناقص عقل اورسمجھ تویہی کہتی ہےکہ دنیابھرمیں تباہی پھیلانےوالاکوروناوائرس کہنےکوتوایک ہی ہےلیکن ہمارےلئےاس میں پوشیدہ سبق الگ الگ ہے۔ وہ سبق کیاہے،اس کاتعین انفرادی طورپرہم خودکرینگےکیونکہ خودشناسی اورخوداحتسابی سےبہترکوئی عمل نہیں۔ اجتماعی طورپرالبتہ ہم یہ اندازہ لگانےکی کوشش کرسکتےہیں کہ کوروناوائرس ہم سےکیاکہہ رہاہےیاممکنہ طورپرہمارےکن اعمال کانتیجہ ہے؟ توپھرآئیےہم ملکریہ رازجاننےکی کوشش کرتےہیں۔سب سےپہلےبات کرینگےہندوستان کی۔۔جہاں چندماہ پہلےانتہاپسندمودی سرکارنےاپنےمذموم مقاصدکی تکمیل کی خاطرمقبوضہ کشمیرمیں لاک ڈاون لگادیا۔ یوں تومقبوضہ کشمیرمیں وحشیانہ مظالم کی تاریخ بہت طویل ہےلیکن یہ لاک ڈاون کا فی نامینا خالصتاً بی جےپی حکومت کےظالمانہ ، سفاکانہ اورانتہاپسندانہ ذہن کی ایجادتھی ۔ خداکی قدرت دیکھئےکہ آج پوراہندوستان لاک ڈاون کاشکارہےاورجنوبی ایشیامیں کوروناوائرس کےسب سےزیادہ کیسزبھی اسی ملک میں ہیں ۔ اللہ تعالیٰ قرآن پاک کی سورہ بقرہ میں فرماتےہیں : إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا سَوَاءٌ عَلَيْهِمْ أَأَنذَرْتَهُمْ أَمْ لَمْ تُنذِرْهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ ۔۔ترجمہ : جو لوگ کافر ہیں انہیں تم نصیحت کرو یا نہ کرو ان کے لیے برابر ہے۔ وہ ایمان نہیں لانے کے۔۔خَتَمَ اللَّهُ عَلَىٰ قُلُوبِهِمْ وَعَلَىٰ سَمْعِهِمْ وَعَلَىٰ أَبْصَارِهِمْ غِشَاوَةٌ وَلَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ ۔۔ترجمہ: خدا نے ان کے دلوں اور کانوں پر مہر لگا رکھی ہے اور ان کی آنکھوں پر پردہ (پڑا ہوا) ہے اور ان کے لیے بڑا عذاب (تیار) ہے۔۔امریکا ۔۔ جسےاپنی ٹیکنالوجی ،سائنسی برتری اوربےپناہ فوجی قوت کےبل بوتےپربلاشرکت غیرےعالمی تھانیدارکادرجہ حاصل ہے ۔۔ کوروناوائرس کےآگےبھیگی بلی بناہواہے۔۔ اب تک کوروناوائرس سےسب سےزیادہ اموات امریکامیں ہوئی ہیں اوردنیامیں سب سےزیادہ مریض بھی اس وقت امریکاہی میں ہیں ۔ یہ کہاجائےتوبےجانہ ہوگاکہ چھوٹےسےکورونانےبہت بڑےسےامریکاکی نام نہادبڑائی کی قلعی کھول کررکھ دی ہے۔ نوبت یہاں تک آن پہنچی ہےکہ امریکاکےہسپتالوں میں مریضوں کیلئےبیڈزاوروینٹی لینٹرزتک کی شدیدقلت پیداہوچکی ہےاوردنیاکی سپرپاوردنیاکےدوسرےملکوں کےآگےہاتھ پھیلانےپرمجبورہے۔ چین ۔۔ دنیاکی تیسری بڑی معاشی قوت ۔۔ جوآج اس وائرس کی بدولت اربوں ڈالرکانقصان اٹھانےکےبعداپنےزخم چاٹنےپرمجبورہے۔ کہاجاتاہےکہ یہ وائرس چین کےشہرووہان کی اینی مل مارکیٹ سےپھیلاجہاں انواع واقسام کےحرام اورغلیظ جانورکھانےکیلئےفروخت کئےجاتےتھے۔ کہنےوالےتویہاں تک کہتےہیں کہ چین کوسنکیانگ کےمسلمانوں کی بددعائیں لگ گئیں ، جنہیں حکومتی پابندیوں کی وجہ سےاپنی عبادات تک کرنےکی اجازت نہیں ۔ اورتواورمسلمانوں کےبچوں کوپوری پلاننگ سےاسلام سےدورکیاجارہاہے۔۔ لیکن عجیب بات ہےکہ اسلام کواپنی سرزمین سےختم کرنےکےدرپےمشکل پڑنےپرانہی مسلمانوں کی مساجدمیں جاکردعاوں کی اپیل کرتےہیں ۔۔ ان اللہ علی کل شی قدیر۔۔یورپ ۔۔ دنیاکاانتہائی پڑھالکھا،باشعوراورخوشحال براعظم ، جہاں کےلوگوں کواپنےکلچر،تعلیم اورٹیکنالوجی پربہت نازہے،آج موت کےڈرسےاپنےگھروں میں قیدہیں ۔ اللہ تعالیٰ کی شان ملاحظہ کیجئےکہ یہ وہی یورپ ہےجہاں مسلمان خواتین کوحجاب کرنےپرحکومتی اورعوامی سطح پرسخت مزاحمت اورتذلیل کاسامناکرناپڑا۔ آج اسی یورپ میں عورت توعورت مردبھی اپناچہرہ ڈھانپنےپرمجبورہیں اورچہرہ ڈھانپےبغیرکسی کوگھروں سےنکلنےکی اجازت نہیں ۔۔ دوستو ۔۔ بات بہت طویل ہوجائےگی ، اس لئےمختصرکرتےہوئےسب سےآخرمیں سب سےاہم بات ۔۔ آپ جانتےہیں کہ سعودی عرب میں پچھےکچھ عرصےسےکیاکچھ ہورہاتھا۔ سعودی ولی عہدمحمدبن سلمان جوامریکی صدرڈونلڈٹرمپ کےدامادکےانتہائی دوست اوربزنس پارٹنرہیں ، سعودی سرزمین کومغرب زدہ کرنےمیں لگےہوئےتھے۔ یہاں وہ سب کچھ کرنےکی اجازت دی جارہی تھی ،جواس سےپہلےکسی سعودی بادشاہ کوکرنےکی جرآت نہ ہوئی ۔ اس ملک میں خواتین کوبتدریج آزادی دی جارہی تھی ، انہیں محرم کےبغیرگھرسےباہرنکلنےکی اجازت دی گئی ، میوزیکل کنسرٹس پرعائدپابندی ہٹادی گئی ، سینماگھروں کوکھول دیاگیا ۔۔ یہ سب شایدبہت زیادہ قابل اعتراض نہیں لیکن اسے ایک اسلامی سعودی عرب کوایک ماڈرن اورمغرب سےمتاثرملک بنانےکی کوشش ضرورقراردیاجاسکتاہے۔۔ آج کےسعودی عرب میں سب کچھ پہلےجیسانہیں ۔۔ خانہ کعبہ اورمسجدنبوی ﷺ کےدروازےبندہوچکےہیں ۔ آج خانہ کعبہ کےاوپراڑتےپرندوں کودیکھ کرہمیں اس لئےخوشی ہورہی ہےکیونکہ نیچےطواف کرنےکیلئےبندےنظرنہیں آرہے۔ حالانکہ یہ خوش ہونےکانہیں بلکہ فکرکرنےکامقام ہے۔۔ اللہ پاک تورب کائنات ہے،انسان اس کی نافرمانی کرینگےیاوہ انسانوں سےناراض ہوجائےگاتواورمخلوقات یہ خلاپرکرنےآجائیں گی ،کیونکہ اس کائنات کاذرہ ذرہ اپنےخالق کی حمدوثنامیں مصروف ہے ۔ یہ جانتےہوئےکہ ہمارےبرےاعمال کی وجہ سےاللہ تعالیٰ ہم سےناراض ہے،ہمیں اس کی طرف رجوع کرناچاہیے،اپنےگناہوں کی معانگتےہوئےاسےمنانےکی کوشش کرنی چاہیے ۔۔ وہ معاف کرنےوالاہے،ہرگزہرگزہمیں مایوس نہیں کرےگا ۔۔ تودوستوکوروناوائرس سےجونتیجہ میں نےنکالاوہ آپ کےسامنےرکھ دیا ۔۔ آپ اختلاف کرنےمیں آزاد ہیں ۔۔اپنی بات کااختتام سورہ حدیدکی آیت نمبراٹھائیس پرکروں گا ۔۔يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَآمِنُوا بِرَسُولِهِ يُؤْتِكُمْ كِفْلَيْنِ مِن رَّحْمَتِهِ وَيَجْعَل لَّكُمْ نُورًا تَمْشُونَ بِهِ وَيَغْفِرْ لَكُمْ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ ( 28 )ترجمہ: مومنو! خدا سے ڈرو اور اس کے پیغمبر پر ایمان لاؤ وہ تمہیں اپنی رحمت سے دگنا اجر عطا فرمائے گا اور تمہارے لئے روشنی کردے گا جس میں چلو گے اور تم کو بخش دے گا۔ اور خدا بخشنے والا مہربان ہے۔۔دعاوں میں یادرکھئےگا ۔۔ جلدپھرملاقات ہوگی ۔۔ اللہ ہمیں قرآن پاک کوسمجھنےاورعمل کرنےکی توفیق عطافرمائے،آمین ۔

یہ بھی چیک کریں

The Holy Quran; Sura-e-Haj

بخشش اورعزت کی روزی کاوعدہ

اللہ پاک قرآن پاک کی سورہ حج کی آیت نمبر49 اور50 میں فرماتےہیں : کہہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے