ویب ڈیسک ۔۔ ترک صدرطیب اردوان جوہمیشہ سےاپنےاچانک اورسرپرائزکردینےوالےفیصلوں کی وجہ سےمشہورہیں ، ان دنوں پھرسےبین الاقوامی میڈیاکی خبروں میں ہیں۔
تفصیلات کےمطابق کواٹلی میں ہونےوالی جی 20ممالک کی کانفرنس میں شرکت کےبعدگلاسگومیں ہونےوالی موسمیاتی کانفرنس میں جاناتھا۔ تاہم اچانک انہوں نےاٹلی سےگلاسگوجانےکی بجائےاپنےملک کارخ کرلیااورگلاسگوکانفرنس کابائیکاٹ کردیا۔
میڈیاکےذریعےسامنےآنےوالی تفصیلات کےترک صدرنےمناسب سکیورٹی نہ ملنےپرگلاسگوکانفرنس میں شرکت سےمعذرت کرلی۔ ترک میڈیاکےمطابق صدرطیب اردوان نےجہازمیں میڈیاکےنمائندوں کوبتایاکہ ان کےعملےنےبرطانوی حکومت سےسکیورٹی پروٹوکول پربات کی لیکن برطانوی حکومت نےترک صدرکومطلوبہ سکیورٹی فراہم کرنےسےانکارکردیا۔
ترک صدرکےمطابق انہوں نےبرطانوی حکومت سےصرف اتنی ہی سکیورٹی مانگی جوبین الاقوامی دوروں کےدوران سربراہان مملکت کودی جاتی ہے۔
ترک میڈیاکےمطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نےانہیں مطلوبہ سکیورٹی دینےکاوعدہ کیالیکن آخری لمحات میں ان کافون آیااورانہوں نےکہاکہ سکاٹش حکام کچھ مسائل پیداکررہےہیں۔