Home / سعودی دارلحکومت ریاض میں کچھ نیاہونےجارہاہے

سعودی دارلحکومت ریاض میں کچھ نیاہونےجارہاہے

Riyadh Philosophy Conference

ویب ڈیسک ۔۔ سعودی عرب سےآئی ہےایک حیرت انگیزخبر۔

عرب نیوزکےمطابق سعودی حکومت ان دنوں دارلحکومت ریاض کو فلسفیانہ سوچ وفکرکے عالمی مرکز کے طور پردنیابھرمیں متعارف کرانےکے منصوبےپرغورکررہی ہے۔

واضح رہےکہ ریاض میں اس وقت تین روزہ ریاض انٹرنیشنل فلسفہ کانفرنس منعقدکی جارہی ہے۔ یہ سعودی عرب میں اپنی نوعیت کی پہلی تقریب ہے۔

فلسفے کی دنیا کے مانےہوئےروشن دماغ اس سال کی کانفرنس کے تھیم "غیر متوقع صلاحیت” کے تحت انسانیت کو درپیش چیلنجز پر توجہ مرکوزکرنےکےلیے سعودی دارالحکومت میں جمع ہوئےہیں۔

وزارت ثقافت کے ادب، اشاعت اور ترجمہ کمیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد علوان نے عرب نیوزکو بتایا کہ مملکت فلسفے اور تنقیدکےفروغ کاعزم کئےہوئےہے۔

محمدعلوان کامزیدکہناتھاکہ وہ ہر سال اس کانفرنس کے انعقاد کے ذریعے ریاض کو فلسفیانہ سوچ کے مرکز کے طور پردنیابھرمیں متعارف کرانےکا ارادہ رکھتے ہیں۔ فلسفے میں دلچسپی رکھنے والے مقامی لوگوں کو فلسفے کے سب سے تازہ ترین اورمختلف موضوعات کے بارے میں پیغام دیناچاہتے ہیں کہ آئیں اوراپنےخیالات ہم سےشئیرکریں۔

انہوں نےمزیدکہاکہ کسی بھی متحرک اور پھلتے پھولتےمعاشرےمیں فلسفہ ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Raw network in Australia

آسٹریلیامیں را نیٹ ورک پکڑاگیا

ویب ڈیسک ۔۔ آسٹریلوی حکام کابھارتی خفیہ ایجنسی راکی جانب سےاپنےملک میں جاسوسی نیٹ ورک …