Home / بجلی پھرمہنگی،فی یونٹ قیمت میں پونے5روپےاضافہ

بجلی پھرمہنگی،فی یونٹ قیمت میں پونے5روپےاضافہ

electricity more expansive in Pakistan

ویب ڈیسک ۔۔ مہنگائی کی ماری عوام پر حکومت نےایک بارپھر بجلی گرادی۔

ایک ماہ کیلئے بجلی کے بلوں میں فی یونٹ پونے5روپے کا اضافہ کردیا گیا۔ نیپرانےاس حوالےسےنوٹیفکیشن بھی جاری کردیاہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ دسمبر کے بلوں میں وصول کی جائے گی اور یہ اضافہ اسی مد میں کیا گیا ہے۔

نیپرا کے مطابق فی یونٹ بجلی 4 روپے 74 پیسےمہنگی کردی گئی ہے، بجلی اکتوبرکی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت مہنگی کی گئی ہے، صارفین سےاضافہ دسمبرکے بجلی بلوں میں وصول کیاجائے گا، فیصلے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا ۔

نیپرا کے مطابق اس فیصلے کااطلاق کےالیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔

حالیہ اضافےسےصارفین پر60ارب روپےکااضافی بوجھ پڑےگا۔

یہ بھی چیک کریں

Defence minister Khawaja Asif

عمران خان معافی چاہتےہیں : خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزیردفاع خواجہ آصف نےعمران خان کےجی ایچ کیوکےباہراحتجاج کی کال سےمتعلق بیان …