Home / پاکستان انسانی اسمگلنگ کی امریکی واچ لسٹ سےباہر

پاکستان انسانی اسمگلنگ کی امریکی واچ لسٹ سےباہر

Pakistan out of US watch list

ویب ڈیسک ۔۔ امریکا نے انسداد انسانی اسمگلنگ سے متعلق پاکستان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسےدرجہ 2 واچ لسٹ سے نکال دیاہے۔

عالمی میڈیاکے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے انسانی اسمگلنگ کے حوالے سے رپورٹ جاری کی ہے جس میں انسانی اسمگلنگ کے خلاف جنگ میں دیرپا کارکردگی دکھانے والے ممالک اور افراد کو سراہا گیا ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کی اس رپورٹ میں پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انسداد انسانی اسمگلنگ کے اقدامات پر کورونا وائرس کی وبا کے ممکنہ اثرات کے باوجود حکومتِ پاکستان کی کارکردگی مجموعی طور پر بہترین رہیں جس پر پاکستان کو درجہ کی واچ لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے پریوینشن ٹریفکنگ ان پرسنز ایکٹ پر عمل درآمد کیا اور اس ضمن میں مقدمات، تفتیش اور سماعت سمیت سزاؤں میں اضافہ کیا۔ متاثرین کو تحفظ فراہم کیا اور اسٹیک ہولڈرز کو تربیت دی۔

تاہم رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان کو ابھی بہت کچھ کرنا ہے اور موجودہ کاوشیں دیکھ کر کہا جا سکتا ہے کہ پاکستان یہ اہداف بھی حاصل کرلے گا اور انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے کم سے کم معیار تک پہنچ جائے گا۔

پاکستان 2015 سے 2017 میں انسانی اسمگلنگ کی واچ لسٹ کے 3 درجے میں رہا، 2018 میں 3 سے درجہ 2 میں اپ گریڈ کیا گیا، 2019 میں یہی درجہ برقرار رہا تاہم 2020 میں تنزلی ہوگئی جو 2021 میں بھی رہی۔

یہ بھی چیک کریں

Gaza ceasefire in 2 weeks

غزہ جنگ بندی کی خفیہ شرائط سامنےآگئیں

جمعہ 27جون 2025 | نیوز میکرزویب ڈیسک غزہ میں جاری خونریزی کو روکنے کے لیے …