Home / اومی کرون: برطانیہ میں کوروناالرٹ لیول بڑھادیاگیا

اومی کرون: برطانیہ میں کوروناالرٹ لیول بڑھادیاگیا

Omicron Cases Increasing worldwide

ویب ڈیسک ۔۔ برطانیہ میں کورونا کی خطرناک قسم اومی کرون زورپکڑنےلگی ۔ احتیاطی تدابیراختیارکرتےہوئےحکومت نےکورونا الرٹ لیول تین سے بڑھا کرچار کردیا۔

برطانیہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 ہزار 854 نئے کوروناکیسزرپورٹ ہوچکےہیں۔ اس کےعلاوہ 52افرادکی ہلاکت کی بھی اطلاع ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق کورونا الرٹ لیول چار کا مطلب وبا کا پھیلاؤبہت زیادہ ہے اور ہیلتھ کیئر سروسز پردباؤ بہت زیادہ ہے۔ برطانوی حکومت کےاعدادوشمارکےمطابق اومی کرون ویرینٹ ڈیلٹا سے زیادہ تیزی سےپھیل رہا ہے، اومی کرون ویرینٹ سے کورونا ویکسین سے ملنے والا تحفظ کم ہورہاہے۔

اومی کرون کیوں زیادہ خطرناک ہے؟
اومی کرون کےبارےمیں کہا جارہا ہے کہ یہ اس سے قبل سامنے آنے والے کورونا وائرس ویرینٹ کے مقابلے میں زیادہ خطرناک ہے کیوں کہ اس میں تیزی سے پھیلنے کی صلاحیت ہے اور ویکسین کا اثر بھی اس پر کم ہوتاہے۔

جنوبی افریقی طبی ماہرین کا کہنا ہےاس نئے ویرینٹ میں ہونےوالی اس قدرتبدیلیاں ان کی توقعات کےبرخلاف ہیں۔ اس ویرینٹ میں ابتدائی کورونا وائرس کے مقابلے میں تقریباً 50 تبدیلیاں ہیں جن میں سے 30 تبدیلیاں اسپائیک پروٹین میں ہیں۔

اب تک بنائی جانے والی ویکسینز وائرس کے اسپائیک پروٹین پر ہی حملہ کررہی تھیں تاکہ وائرس کو انسانی خلیوں میں داخل ہونے سے پہلے ہی تباہ کیا جاسکے۔ اسپائیک پروٹین میں اتنی زیادہ تبدیلیوں کی وجہ سے دستیاب ویکسینز کا اس وائرس پر اثر 40 فیصد تک کم ہوجائے گا۔

یہ بھی چیک کریں

Raw network in Australia

آسٹریلیامیں را نیٹ ورک پکڑاگیا

ویب ڈیسک ۔۔ آسٹریلوی حکام کابھارتی خفیہ ایجنسی راکی جانب سےاپنےملک میں جاسوسی نیٹ ورک …