Home / پاکستان کی ڈوبتی معیشت

پاکستان کی ڈوبتی معیشت

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان کا معاشی بحران مزید سنگین ہوتا جا رہا ہے، بجلی مزید مہنگی ہو جائےگی جبکہ گھریلو اور صنعتی استعمال کیلئےشاید ہی کوئی گیس دستیاب ہو۔

ان خیالات کااظہارمعروف معاشی تجزیہ کار عتیق الرحمان نےکیاہے۔ بزنس ریکارڈرمیں شائع ان کےتجزئیےکےمطابق گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ تقریباً 700 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے اور بجلی کے شعبے کا گردشی قرضہ تقریباً 2.5 ٹریلین روپے تک پہنچ چکاہے۔

عتیق الرحمان کےمطابق تجارتی خسارہ 45 بلین امریکی ڈالر اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 15 بلین ڈالر رہنے کا امکان ہے۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی بھی بے قابو ہے اور18.34 فیصد پر ہے،جس کی وجہ سے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو پرتعیش اشیاء، کنفیکشنری اشیاء، کاروں، موبائل فونز، میک اپ کٹس کی درآمد پر پابندی لگانے اور پہلے سے بڑھی ہوئی شرح سود کو کم کرناہوگا۔

یہ بھی چیک کریں

Nokia new logo

نوکیااب محض موبائل فون کمپنی نہیں ۔۔

ویب ڈیسک ۔۔ کہتےہیں وقت کبھی ایک جیسانہیں رہتا،یہ بدلتارہتاہےاورہمیں احساس دلاتاہےکہ بدلتےحالات کےتقاضوں کےمطابق …