Home / درختوں سےحاصل موادکی مددسےزیادہ جدیداورطاقتوربیٹریوں کی تیاری

درختوں سےحاصل موادکی مددسےزیادہ جدیداورطاقتوربیٹریوں کی تیاری

More better and safer batteries for future

ویب ڈیسک ۔۔ امریکامیں ہونےوالی نئی تحقیق کےمطابق درختوں سے حاصل کردہ خاص قسم کےموادکی مددسےممکنہ طورپراگلی نسل کی بیٹریوں کوزیادہ جدید،طاقتوراورپہلےسےبہتربنایاجاسکتاہے۔

ایسی بیٹریوں کی خاطرجوزیادہ طاقت فراہم کرتی ہیں اور زیادہ محفوظ طریقے سے کام کرتی ہیں،محققین آج کی لیتھیم آئن بیٹریوں میں عام طورپراستعمال ہونے والے مائعات کو ٹھوس مواد سےتبدیل کرنےکی کوششوں میں مصروف ہیں۔

براؤن یونیورسٹی اورمیری لینڈ یونیورسٹی کی ایک تحقیقاتی ٹیم نے سالڈاسٹیٹ بیٹریوں میں استعمال کے لیے ایک نیا مواد تیار کیا ہے جو کہ ایک غیر متوقع ذریعہ یعنی درخت سے اخذ کیا گیا ہے۔

آج کی لیتھیم آئن بیٹریاں، جو سیل فون سے لے کر کاروں تک ہر چیز میں بڑے پیمانے پر استعمال ہوتی ہیں، ان میں لیتھیم نمک سے بنے الیکٹرولائٹس ہوتے ہیں جو مائع نامیاتی سالوینٹ میں تحلیل ہوتے ہیں۔

اس نئی ریسرچ میں متعارف کرایا گیا مواد پتلا اور لچکدار ہے، تقریباً کاغذ کی شیٹ کی طرح اوراس کی آئن کنڈکٹویٹی سیرامکس کے برابر ہے۔

محققین کو امید ہے کہ نیا مواد بڑے پیمانے پر مارکیٹ میں سالڈ اسٹیٹ بیٹری ٹیکنالوجی لانے کی جانب ایک قدم ثابت ہو گا۔

یہ بھی چیک کریں

Gaza ceasefire in 2 weeks

غزہ جنگ بندی کی خفیہ شرائط سامنےآگئیں

جمعہ 27جون 2025 | نیوز میکرزویب ڈیسک غزہ میں جاری خونریزی کو روکنے کے لیے …