Sunday, 1 March 2026 | Monitoring Desk
سینیر اسرائیلی حکام نےامریکہ اوراسرائیل کےمشترکہ حملےمیں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کےمارےجانےکادعویٰ کیاہے۔ یہی نہیں بلکہ اسرائیلی حکام کےمطابق انہوں نےخامنہ ای کی میت کی تصویربھی دیکھی ہے۔ یہ تصویرامریکی صدرٹرمپ کوبھی دکھائی جاچکی ہے۔
اسرائیلی میڈیاکےمطابق، ایرانی سپریم لیڈراپنےساتھیوں کے ہمراہ ایک محفوظ زیر زمین بینکر میں تھےجس پر30 کےقریب بم گرائےگئے۔ حملےمیں ایرانی سپریم لیڈر درجنوں ساتھیوں سمیت مارے گئے۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نےاپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ایسے اشارے ملے ہیں کہ ایرانی سپریم لیڈرخامنہ اب نہیں رہے۔ ادھربرطانوی میڈیانےبھی اسرائیلی حکام کےحوالےسےخامنہ ای کی لاش ملنےکی خبردی ہے۔
نیتن یاہو کامزید کہنا تھاکہ ایران کے خلاف کارروائی جب تک ضروری ہوئی جاری رہے گی اورآنےوالےدنوں میں دہشت گردحکومت کےہزاروں اہداف کونشانہ بنایاجائےگا۔۔
امریکی صدرنےپاکستان کی حمایت کردی
اس خبرکی ایرانی حکام کی طرف سےتصدیق نہیں کی گئی البتہ یہ ضرورکہاگیاہےکہ خامنہ ای محفوظ اورٹھیک ٹھاک ہیں۔