Home / ایرانی صدرکاجنگ سےمتعلق اہم بیان

ایرانی صدرکاجنگ سےمتعلق اہم بیان

Irani President masoud pezeshkian

Sunday, 28 December 2025 | Web Desk

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کہتےہیں ایران، امریکا، اسرائیل اور یورپ کے ساتھ حالت جنگ میں ہے۔

ایک انٹرویومیں ایرانی صدرکاکہناتھاامریکا، اسرائیل اور یورپی ممالک ایران کو جھکانا چاہتے ہیں، یہ لوگ ایران میں اندرونی انتشار چاہتے ہیں تاکہ ایران پر دوبارہ حملہ کرسکیں، لیکن یہ ملک جان لیں کہ ایران اب فوجی لحاظ سےپہلےسےکہیں زیادہ مضبوط ملک ہے۔

مسعودپزشکیان نےکہا کہ ہماری یہ جنگ ایران، عراق جنگ سے بھی زیادہ پیچیدہ اور مشکل جنگ ہے۔

ایرانی صدرکا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب آئندہ پیرکو اسرائیلی وزیراعظم کی واشنگٹن میں امریکی صدر سے ملاقات متوقع ہے جس میں ایران سے متعلق بات چیت بھی ہونےکا امکان ہے۔

رواں سال جون میں 12 روزہ فضائی جنگ کے دوران ایران پر اسرائیلی اور امریکی حملوں میں تقریباً 1100 ایرانی شہری جاں بحق ہوئے تھے جن میں اعلیٰ فوجی کمانڈر اور جوہری سائنس دان بھی شامل تھے۔

جرمنی اسرائیل کواربوں ڈالرکااسلحہ دےگا

اس کے جواب میں ایران کی جانب سے داغےگئے میزائل حملوں سے اسرائیل میں 28 افراد ہلاک ہوئے۔ اس وقت سےایران کےامریکااوریورپ کےساتھ تعلقات کشیدہ ہیں اورایران نےجوہری معاملےپرکسی قسم کےمذاکرات سےبھی انکارکردیاہے۔

یہ بھی چیک کریں

USS Abraham Lincoln deployed in Middle East

امریکی بحری بیڑامشرق وسطیٰ پہنچ گیا

Tuesday, 27 January 2026 | Web Desk آنےوالےدنوں میں امریکااورایران میں کشیدگی بڑھنےکاامکان ۔ امریکی …