Home / ایران کاامریکاپرجوابی حملوں کااعلان

ایران کاامریکاپرجوابی حملوں کااعلان

Iran vows to fight back

ویب ڈیسک:
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایرانی مندوب نے امریکا پر واضح کر دیا ہے کہ ایران کسی خوف کا شکار نہیں — جوابی کارروائی ہو کر رہے گی، اور اس کی نوعیت اور وقت کا فیصلہ ایرانی افواج کریں گی، نہ کہ واشنگٹن۔

سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں ایرانی سفیر امیر سعید ایروانی کا خطاب درحقیقت امریکا کے چہرے پر ایک کھلا طمانچہ تھا۔ انہوں نے نہ صرف امریکی حملے کو بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا بلکہ اسے ایران کی خودمختاری پر براہِ راست حملہ کہا۔

"ہمیں اپنی خودمختاری کے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے، اور یہ حق ہم استعمال کریں گے۔ ایران کا جواب سخت، بھرپور اور مؤثر ہوگا۔”

ایرانی مندوب نے امریکا کے الزامات کو جھوٹ، سیاسی اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی ایرانی عوام کے ہیرو تھے، ہیں اور رہیں گے۔ ساتھ ہی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو "جنگی مجرم” قرار دیتے ہوئے کہا:

"نیتن یاہو امریکا کو ایک نئی جنگ میں دھکیلنے میں کامیاب ہو گیا ہے، اور واشنگٹن نے اپنی عزت اور عالمی سفارتی کردار کو اس کی خاطر داؤ پر لگا دیا ہے۔”

ایرانی مندوب نے خبردار کیا کہ:

"ہم نے بارہا امریکا کو متنبہ کیا کہ ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت کے تباہ کن نتائج ہوں گے۔ اب اگر دنیا خاموش رہی، تو عالمی امن کا تابوت تیار ہو چکا ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ این پی ٹی ٹریٹی جیسے معاہدے کو اب "سیاسی ہتھیار” میں تبدیل کر دیا گیا ہے، اور جوہری عدم پھیلاؤ کا عالمی معاہدہ ایک مذاق بن چکا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Iran's options after US attack

اب ایران کیاکرسکتاہے؟ ممکنہ آپشنزاورعالمی ردعمل

Date: 23 جون 2025 | NewsMakers Web Desk ایران پر امریکی حملوں کے بعد خطے …