Home / علی لاریجانی بیٹےسمیت شہید

علی لاریجانی بیٹےسمیت شہید

Ali Larijani Iran killed in Israeli attack

Wednesday, 18 March 2026 | Web Desk

ایران نےقومی سلامتی کے مشیرعلی لاریجانی کی شہادت کی تصدیق کردی۔ عرب میڈیاکےمطابق،ایرانی حکام نے علی لاریجانی کے بیٹے مرتضیٰ کی شہادت کی بھی تصدیق کردی ہے۔

ایران کی تصدیق سےپہلےاسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہونےعلی لاریجانی کوایک حملےمیں شہیدکرنےکادعویٰ کیاتھا۔ علی لاریجانی کی شہادت کی تصدیق سےپہلےسوشل میڈیا پران کاہاتھ سے لکھا پیغام جاری کیا گیا تھا جس میں انہوں نےشہدا کو خراج عقیدت پیش کیاتھا۔

علی لاریجانی عراق کے شہر نجف میں پیدا ہوئے، ایران کی پاسداران انقلاب میں شمولیت کے بعد انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے اندر نمایاں مقام حاصل کیا، وہ ایران کی داخلی سیاست، پارلیمنٹ اور خارجہ پالیسی میں ایک نمایاں مقام رکھتےتھے۔

ٹرمپ کےخلاف پہلی بڑی بغاوت

علی لاریجانی نےانقلابِ ایران کے بعدسیاست میں اپنامقام بنایااوران کاشمارملک کی اہم ترین شخصیات میں ہوتاتھا۔ وہ ایران کے طاقتور مذہبی و سیاسی خاندان سے تعلق رکھتے تھے، علی لاریجانی صدارتی سیاست میں بھی سرگرم رہے۔

علی لاریجانی نے بطوراسپیکر پارلیمنٹ 12 سال تک مجلسِ شورٰی کی قیادت کی، وہ ایران کے چیف مذاکرات کار برائے جوہری پروگرام کےعہدےپربھی فائض رہ چکے ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Chinese military analysts explain how Iran's use of infrared sensors may have detected and targeted US F-35 stealth fighter

ایران نےایف35کوکیسےنشانہ بنایا؟چینی ماہرین نےپتالگالیا

Sunday, 22 March 2026 | Web Desk ایران کےخلاف جنگ میں ایک خبرکےمطابق امریکاکے16کےقریب لڑاکاطیارےتباہ …