Home / امریکی سلطان راہی اورمصطفیٰ قریشی آمنےسامنے

امریکی سلطان راہی اورمصطفیٰ قریشی آمنےسامنے

Donald Trump and Elon Musk against each other

Date: 6 جون 2025 | By: NewsMakers Web Desk

امریکی صدرٹرمپ اپنےپہلےدورصدارت جیسی حرکتیں دوسرےدورصدارت میں بھی دہرانےلگے۔ آج کسی کوایک عہدہ دواورکچھ دن بعداسےفارغ کرکےاس کی کردارکشی شروع کردو۔ اس وقت ٹرمپ نےیہی حرکت اپنےبہت قریبی دوست ایلون مسک کےحوالےسےکی ہے۔

کل تک ایک دوسرےکے قریبی سمجھے جانے والے، اب ایک دوسرے کے جانی دشمن بن چکےہیں۔ یہ جھگڑا تب شروع ہوا جب ایلون مسک نے بغیر اطلاع دیے امریکی محکمہ برائے حکومتی کارکردگی (DOGE) کا مشیرانہ عہدہ چھوڑ دیا۔ اور پھر جیسے ہی وہ نکلے، ٹرمپ انتظامیہ پر تنقید کے میزائل داغ دیے — خاص طور پر ٹیکس میں کٹوتی اور اخراجات کے بل پر۔

اور پھر ہوا وہ جو فلموں میں ہوتا ہے…

سوشل میڈیا پر دونوں ایک دوسرےکےخلاف پھٹ پڑے۔ ٹرمپ نے قوم سے خطاب میں کہا کہ وہ ایلون مسک کے رویے سے سخت مایوس ہیں اور دھمکی دی کہ ٹیسلا کے اربوں ڈالر کے سرکاری معاہدے منسوخ کر دیے جائیں گے۔

جواب میں ایلون مسک نے "ایکس” پر اپنے مخصوص انداز میں کہا:

“ٹرمپ 2024 کا انتخاب میری مدد کے بغیر نہیں جیت سکتے تھے!”

یہی نہیں، انہوں نے سابق صدر کو "احسان فراموش” کہہ کر جلتی پرمزید تیل ڈال دیا۔

لیکن اس لڑائی میں ہولناک موڑ تب آیا جب…
ایلون مسک نے دعویٰ کیا کہ ٹرمپ کا نام "ایپسٹین فائلز” میں شامل ہے — یعنی ان دستاویزات میں جو جیفری ایپسٹین جیسے بدنام فنانسر کے جرائم سے جُڑی ہوئی ہیں۔ یہ الزامات اگر ثابت ہوئے، تو امریکی سیاست میں زلزلہ آ سکتا ہے۔

ٹرمپ نے پلٹ کروارکیا
انہوں نے نہ صرف مسک کی دی گئی ناسا کی سربراہی کی سفارش واپس لے لی، بلکہ ایک نیا الزام بھی لگا دیا —

“مجھے نہیں معلوم تھا کہ ایلون مسک باقاعدگی سے منشیات لیتے ہیں!”

مسک نے عوام سے رائے مانگ لی:
"کیا مجھے نئی سیاسی جماعت بنانی چاہیے؟”

یہ سوال محض سوال نہیں — شاید نئی امریکی سیاست کی بنیاد ہو۔

دوسری طرف، اختلافات کی آگ نے ٹیسلا کے شیئرز کو بھی جھلسا دیا — 14 فیصد تک کمی!

برطانوی میڈیا نے تو یہ تک رپورٹ کیا کہ ایلون مسک نے نہ صرف ٹرمپ کے مواخذے کی حمایت کی، بلکہ ان کی جگہ جے ڈی وینس کو صدر بنانے کی تجویز بھی دے ڈالی۔

یاد رہے کہ چند ہی ماہ پہلے یہی ایلون مسک، ٹرمپ کی ٹیم کے اہم ستون تھے۔ لیکن اب دونوں کی جنگ نے امریکی سیاست اور کارپوریٹ دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

سوال یہ ہے:
کیا یہ صرف سیاسی اختلاف ہے یا امریکہ کی طاقتور ترین کرسی کے لیے ایک نئی جنگ کی شروعات؟

یہ بھی چیک کریں

Iran reaction over US president Trump threat

ایرانی فوج کی انگلیاں ٹریگرپر۔۔۔

Thursday, 29 January 2026 | Web Desk ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر …