Home / ٹرمپ نےدنیابھرکودھمکی دےڈالی

ٹرمپ نےدنیابھرکودھمکی دےڈالی

Donald Trump's threatening statement

Saturday, 10 January 2026 | Web Desk

امریکی یاکسی عالمی قانون کونہیں مانتا، جس ملک پرچاہوں اپنی فوج کوحملےکاحکم دےسکتاہوں ۔۔امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےدنیابھرکیلئےخطرےکی گھنٹی بجادی ۔۔

فاکس نیوزکوانٹرویودیتےہوئےایران کوکھلم کھلادھمکیاں دیں ۔ بولےایران میں مظاہرین کوقتل کیاگیاتو بڑاسخت حملہ کریں گے ۔۔ ایرانی حکام کوبتادیا کہ ماضی کی طرح حکومت مخالف مظاہروں میں شریک عوام کوقتل کیاگیاتوامریکاسخت جوابی کارروائی کرےگا ۔ ہرموت کاذمہ دارکسی ایک فریق کونہیں سمجھتےلیکن ایران کوسختی سےخبردارکردیاکہ ماضی کی طرح لوگوں کوقتل کیاتواس کی بھاری قیمت چکاناہوگی۔

نیویارک ٹائمز کوانٹرویو میں ٹرمپ کاکہناتھاعالمی قونین ان کے فوجی اورسیاسی فیصلوں کو نہیں روک سکتے۔ انکی طاقت صرف انکی اپنی اخلاقیات تک محدود ہے۔ٹرمپ نےدوٹوک اندازمیں کہاکہ وہ امریکی مفادات کیلئے کسی بھی ملک میں کارروائی کا حق رکھتے ہیں۔۔ بحیثیت کمانڈراِن چیف وہ خود اپنے اختیارات کی حدکا فیصلہ کرتے ہیں ۔ انہیں صرف ایک ہی چیزروک سکتی ہےاوروہ میں خودہوں۔

ایرانی صدرکاجنگ سےمتعلق اہم بیان

ایران میں حکومت مخالف مظاہرین کے نام پیغام دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا ، آپ آزادی کے لیے کھڑے ہیں، آپ بہادر لوگ ہیں،آپ کے ملک میں جو بھی ہورہا ہے وہ افسوسناک ہے۔ ایران میں گزشتہ 12 روز سے عوام مہنگائی اور کرنسی کی قدر میں شدید گراوٹ کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔۔ احتجاجی مظاہروں کے دوران اب تک درجنوں اموات ہوچکی ہیں۔امریکی صدراس سےپہلےبھی ایرانی حکومت کو مظاہرین پر تشدد کے استعمال سے خبردار کرچکےہیں۔۔

یہ بھی چیک کریں

USS Abraham Lincoln deployed in Middle East

امریکی بحری بیڑامشرق وسطیٰ پہنچ گیا

Tuesday, 27 January 2026 | Web Desk آنےوالےدنوں میں امریکااورایران میں کشیدگی بڑھنےکاامکان ۔ امریکی …