Home / کیاامریکانےاسرائیل سےڈبل گیم کھیلی؟

کیاامریکانےاسرائیل سےڈبل گیم کھیلی؟

Did Trump informed Iran about attack?

ویب ڈیسک: ایران پرامریکی حملےکےبعدایک حیران کن خبریہ سامنےآئی ہےکہ ایران کوشایدپہلےسےہی حملےکاعلم تھااوریہ اطلاع کسی اورنےنہیں خودامریکانےایران کودی۔

ایرانی میڈیانےایک سینئراورانتہائی ذمہ دارایرانی شخصیت کےحوالےسےبتایاکہ امریکا نے ایران پر حملے کی اطلاع پہلے ہی دے دی تھی اوراسی وجہ سےایران جوہری تنصیبات سے افزودہ یورینیئم کے ذخائر نامعلوم مقام پر منتقل کرنے میں کامیاب رہا۔

سینئر ایرانی سیاسی شخصیت نےایرانی میڈیاکویہ بھی کہا کہ واشنگٹن نے ایران کو خفیہ طور پر پہلے ہی بتا دیا تھا کہ امریکا صرف 3 جوہری تنصیبات کو نشانہ بنائے گا اور اطلاع دینے کا مقصد یہ تھا کہ امریکا ایران کے ساتھ مکمل جنگ نہیں چاہتا۔

ایرانی سیاسی شخصیت کے مطابق امریکی حملوں کی پیشگی اطلاع پر ایرانی حکام نے تیزی کے ساتھ تینوں جوہری تنصیبات سے افزودہ یورینیئم کونامعلوم مقام منتقل کر دیا۔

امریکی اور ایرانی حکام نے اس خبر پر تبصرے سے گریز کیا ہے البتہ برطانوی وزیرِ خارجہ برائے بزنس اینڈ ٹریڈ جوناتھن رینالڈز کا کہنا ہے کہ لندن کو حملے کی پیشگی اطلاع مل گئی تھی۔

یہ بھی چیک کریں

Iran's options after US attack

اب ایران کیاکرسکتاہے؟ ممکنہ آپشنزاورعالمی ردعمل

Date: 23 جون 2025 | NewsMakers Web Desk ایران پر امریکی حملوں کے بعد خطے …