Home / ٹرمپ کا تجارتی تھپڑ، کینیڈا کا چپ چاپ چانٹا!

ٹرمپ کا تجارتی تھپڑ، کینیڈا کا چپ چاپ چانٹا!

Canada's retaliatory tariff on US trucks

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جب دنیا بھر کے ممالک پر تجارتی ٹیرف لگانے کا جن نکالا، تو انہیں شاید اندازہ نہیں تھا کہ کینیڈا جیسے ٹھنڈے مزاج والے ہمسائے کے پاس بھی گرم چائے موجود ہے، وہ بھی 25 فیصد ٹیرف کے ساتھ!

چین، یورپ، بھارت، پاکستان، یہاں تک کہ اپنے نیٹو بھائیوں پر بھی ٹرمپ نے درآمدی محصولات کی بمباری کر ڈالی، اور پھر بیٹھ کر انتظار کرنے لگے کہ سب گھبرا کر انہیں منانے آئیں گے۔ مگر کینیڈا نے کہا، "اوہ بھئی، جذبات سے نہیں، دماغ سے کام لو!” اور الاسکا جانے والے ہر امریکی ٹرک پر 25 فیصد کا "پیار بھرا” تحفہ چپکے سےچپکا دیا۔

اب ٹرمپ حیران، پریشان اور شاید تھوڑے شرمندہ بھی کہ بھائی، یہ کیا ہوا؟ منصوبہ تھا دنیا کو زیر کرنے کا، اور یہاں توکینڈاپیش پڑگیا!

کینیڈا نے کوئی ہنگامہ نہیں کیا، نہ جھنڈے جلائے، نہ ٹاک شوز میں چیخا۔ بس بیٹھ کر پرسکون انداز میں چال چلی — جذبات کو فریج میں رکھا، اور معیشت کی زبان میں جواب دیا۔ ویسے بھی، کینیڈا ہے، شور نہیں کرتا، کام کرتا ہے۔

دنیا بھر میں اس تجارتی جنگ نے کہرام مچا رکھا ہے، معیشتیں لڑکھڑا رہی ہیں، کھربوں ڈالرز کی مالیت ہوا میں تحلیل ہو رہی ہے، لیکن ٹرمپ کا کہنا ہے: "سب ٹھیک ہے، میں جیت رہا ہوں!” جی ہاں، بالکل ویسے ہی جیسے فلموں میں ولن کہتا ہے جب پوری بلڈنگ اس کے سر پر گرنے والی ہو۔

فی الحال تو دنیا سانس روکے دیکھ رہی ہے کہ یہ معاشی کشتی آخر کس کنارے لگتی ہے، مگر کینیڈا نے ثابت کر دیا کہ ہر وار کا جواب گرج دار آواز سے نہیں، دماغ سے بھی دیا جا سکتا ہے — خاص طور پر جب وار کرنے والا ٹرمپ ہو!

یہ بھی چیک کریں

Iran reaction over US president Trump threat

ایرانی فوج کی انگلیاں ٹریگرپر۔۔۔

Thursday, 29 January 2026 | Web Desk ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر …