Home / مسلمان خاتون کی بےحرمتی،وزیراعلیٰ بہارپرمقدمہ درج

مسلمان خاتون کی بےحرمتی،وزیراعلیٰ بہارپرمقدمہ درج

CM Bihar pulls hijab of Muslim woman

Wednesday, 17 December 2025 | Web Desk

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کانگریس رہنما محمد اظہر الدین نے مسلمان خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچنے پر بھارتی ریاست بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمارکےخلاف سخت کارروائی کامطالبہ کردیا۔

ریاست تلنگانہ کے وزیر برائے اقلیتی بہبود اظہر الدین نےنتیش کمارکےعمل کوبہت ہی بری اورجاہلانہ حرکت قراردیا، کہانتیش کمارنےجوکیااسےبیان کرنےکیلئےمیرے پاس الفاظ نہیں ۔

اظہر الدین نےکہاایک وزیراعلیٰ ہونے کے ناطے انہیں اس طرح کی حرکت نہیں کرنی چاہیے تھی۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار کے خلاف اس معاملے میں سخت کارروائی ہونی چاہیے۔

گزشتہ روز بھارتی ریاست بہار کے شہر پٹنہ میں بی جے پی کے اتحادی بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ایک تقریب میں مسلمان خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچ کراتاردیاتھا۔

اس حرکت کےبعدنتیش کمارکوسوشل میڈیاپرسخت تنقیدکانشانہ بنایاگیا ۔ انسانی حقوق کی کارکن دپیکا پشکر ناتھ نے اسے جنسی ہراسانی کا سنگین واقعہ قرار دیا ۔

مسلمان لیڈی ڈاکٹرخوف میں مبتلا

بھارتی ریاست بہار کے وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار کی ہراسانی کا شکار خاتون ڈاکٹرکےبارےمیں رپورٹس آئی ہیں کہ وہ شدیدذہنی دباؤاور خوف میں مبتلا ہیں اورانہوں نےسرکاری ملازمت جوائن نہ کرنےکافیصلہ کیاہے۔۔

خاتون ڈاکٹر کے بھائی نےمیڈیاکوبتایاکہ بہن شدیدذہنی دباؤ کاشکارہیں اوراس واقعےکےبعدوہ سرکارکی نوکری نہیں کریں گی۔

نتیش کمارکےخلاف مقدمہ درج

دوسری جانب لکھنؤ میں سماجی وادی پارٹی کی رہنما سمیعہ رانا نےوزیراعلیٰ نتیش کمار کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔ کہاسرکاری عہدے دار کی ایسی حرکت کا مطلب ہے وہ دیگر افراد کا حوصلہ بڑھا رہے ہیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی تنقید

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیانےبھی نتیش کمارکےعمل کوشدیدتنقیدکانشانہ بنایا اورکہاکسی عوامی عہدے دار کی جانب سے کسی خاتون کا حجاب یا نقاب زبردستی ہٹانا عورت کی عزت، شناخت اور ذاتی آزادی پر سنگین حملہ ہے۔ ایسےاقدامات ناصرف خواتین کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہیں بلکہ معاشرے میں خوف اور عدم تحفظ کےماحول کوبھی فروغ دیتے ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

USS Abraham Lincoln deployed in Middle East

امریکی بحری بیڑامشرق وسطیٰ پہنچ گیا

Tuesday, 27 January 2026 | Web Desk آنےوالےدنوں میں امریکااورایران میں کشیدگی بڑھنےکاامکان ۔ امریکی …