Home / شام میں اسدخاندان کےاقتدارکاسورج غروب

شام میں اسدخاندان کےاقتدارکاسورج غروب

Bashar al Asad flees

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ شام میں نصف صدی بعداسدخاندان کےاقتدارکاسورج غروب ہوگیا۔ تحریرالشام نامی تنظیم کےباغیوں نےملک کانظام سنبھال لیا،سرکاری فوج پیچھےہٹ گئی ،باغیوں کوکسی مزاحمت کاسامنانہیں کرناپڑا ۔ اسدخان کےاقتدارکےخاتمےکےساتھ ہی عوام بڑی تعدادمیں سڑکوں پرنکل آئےاورجشن مناناشروع کردیا۔۔ باغیوں نےدمشق کےقریب جیل سےہزاروں قیدیوں کورہاکردیا ۔ کہاعوام جشن کےدوران ہوائی فائرنگ نہ کریں ، عوام اورسرکاری فوجی اہلکارسرکاری اداروں سےدوررہیں ۔۔

وزیراعظم محمدالجلالی ملک میں ہی ہیں اورانہوں نےعوام سےکہاکہ میں نےملک نہیں چھوڑا۔ باغیوں کےرہنمامحمدالجولانی کےمطابق ملک فی الحال وزیراعظم الجلالی ہی چلائیں گے۔ انہوں نےکہاکسی کوڈرنےکی ضرورت نہیں ، ہم کسی کےخلاف انتقامی کارروائی نہیں کریں گے۔

خبروں کےمطابق بشارالاسدکسی نامعلوم جگہ منتقل ہوچکےہیں۔ انہوں نےاپنےوالدحافظ الاسدکےانتقال کےبعد2000میں ملک کااقتدارسنبھالاتھا۔

یہ بھی چیک کریں

Iran reaction over US president Trump threat

ایرانی فوج کی انگلیاں ٹریگرپر۔۔۔

Thursday, 29 January 2026 | Web Desk ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر …