Home / ٹرمپ کی ننگی دوڑ، شیطان سےالتجا

ٹرمپ کی ننگی دوڑ، شیطان سےالتجا

White House angry over South Park Show

تاریخ: 26 جولائی 2025 | نیوز میکرز ویب ڈیسک

مشہورامریکی مزاحیہ اینی میٹڈ سیریز ساوتھ پارک نے اپنی نئی قسط میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کچھ اس انداز میں پیش کیا کہ دیکھتےہی وائٹ ہاؤس کا پارا آسمان سےباتیں کرنےلگا۔ قسط میں مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار کردہ ایک ننگا "ٹرمپ” صحرا میں رینگتا اور شیطان سے جنسی تعلق کی بھیک مانگتادکھائی دیتاہے — لیکن جواب ملتا ہے کہ تمھارا مسئلہ "سائز” کا ہے!

اس پروائٹ ہاؤس نے سخت ردعمل دیا۔ ترجمان ٹیلر راجرز نے کہاکہ یہ شو گزشتہ 20 برسوں سے غیر متعلق ہوچکا ہے۔ اب محض توجہ حاصل کرنے کی آخری کوششیں کر رہا ہے، اور صدر ٹرمپ کی کارکردگی کو کوئی چوتھے درجے کا شو متاثر نہیں کر سکتا۔

سان ڈیاگو میں ہونے والے کامک کان ایونٹ میں تخلیق کاروں — میٹ اسٹون اور ٹرے پارکر — نے انکشاف کیا کہ قسط میں "صدر کے اعضائے مخصوصہ” کو دکھانے یا چھپانے پر چار دن تک باقاعدہ میٹنگز ہوئیں اورآخرکار ہم نے ان ‘اعضا’ پر آنکھیں بنا دیں تاکہ سنسر نہ ہو۔

یہ قسط ایسے وقت پر نشر ہوئی ہے جب ساوتھ پارک تخلیق کاروں نے پیراماؤنٹ سے 1.5 ارب ڈالر کا عالمی اسٹریمنگ معاہدہ کیا ہے۔ پیراماؤنٹ اس وقت اسٹریمنگ کمپنی اسکائی ڈانس کے ساتھ بڑے انضمام کی کوشش میں ہے، اور اس سب کے بیچ سابق صدر ٹرمپ سے متعلقہ تنازع شروع ہوگیاہے۔

زہران ممدانی پاگل کمیونسٹ، ٹرمپ شدیدبرہم

چند دن قبل پیراماؤنٹ نے CBS پروگرام 60 منٹس میں کملا ہیرس کے ساتھ نشر کردہ انٹرویومیں ٹرمپ کی جانب سے دائر مقدمہ 1.6 کروڑ ڈالر میں نمٹا دیا، جسے مخالفین نے "سیاسی رشوت” قرار دیا۔

ساتھ ہی CBS نے مشہور پروگرام دی لیٹ شو ود اسٹیفن کولبیئر بند کرنے کا اعلان کیا، جس کے میزبان ٹرمپ کے سخت ناقد ہیں۔ اگرچہ چینل نے اسے مالی فیصلہ قرار دیا، مگر ناقدین اسے "ٹرمپ کے سامنے امریکی اداروں کی جھکاؤ” کی ایک اور مثال قرار دے رہے ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Iran reaction over US president Trump threat

ایرانی فوج کی انگلیاں ٹریگرپر۔۔۔

Thursday, 29 January 2026 | Web Desk ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر …