Home / گوونداپرسنگین الزامات، اہلیہ نےطلاق کامقدمہ کردیا

گوونداپرسنگین الزامات، اہلیہ نےطلاق کامقدمہ کردیا

Bollywood actor Govinda and wife divorce

Date: August 22, 2025 | Web Desk

معروف بالی وڈاداکارگووندااوران کی اہلیہ کےدرمیان علیحدگی کی خبریں ایک عرصےسےسوشل میڈیاپرگردش کررہی تھیں لیکن دونوں میں سےکوئی ان خبروں کی تصدیق نہیں کررہاتھا ۔۔ بالاخربلی تھیلےسےباہرآگئی اورسچ سامنےآگیا۔۔

بھارتی میڈیاکےمطابق گوونداکی اہلیہ  شادی کے 38 سال بعد  طلاق لینے کے لیے عدالت جاپہنچیں۔ سنیناآہوجانے ہندو میرج ایکٹ 1955 کی مختلف دفعات کے تحت ممبئی کی باندرہ فیملی کورٹ میں طلاق کی درخواست دائر کی۔انڈین میڈیاکاکہناہے  طلاق کا مقدمہ دسمبر 2024 میں دائر کیا گیا  جس پر عدالت نے گووندا کو 25 مئی کو طلب کیا تھا۔

سنیتاوقت کی پابندی کے ساتھ عدالت میں پیش ہوتی رہیں لیکن گووندا مسلسل غیر حاضر رہے ہیں۔عدالت کی جانب سے بار بار نوٹس کے باوجود گووندا نہ تو سماعتوں میں حاضر ہوئے اور نہ ہی کاؤنسلنگ سیشنز میں شریک ہوئے۔عدالت رواں برس جون سے دونوں کے درمیان معاملات طے کرنے کی کوشش کر رہی ہے لیکن گووندا کی عدم دلچسپی کے باعث ایسا ممکن نہیں ہوپایا۔

یاد رہے گووندااوران کی اہلیہ کے درمیان فروری میں کشیدگی کی خبریں اس وقت زور پکڑ گئیں جب سنیتا نے سوشل میڈیا پر اپنے نام سے ‘آہوجا’ ہٹایا اور یہ بھی انکشاف ہوا کہ وہ اور گووندا برسوں سے الگ رہ رہے ہیں۔

تاہم دونوں نے ہی کچھ دنوں کی خاموشی کے بعد طلاق کی خبروں کی تردید کی تھی لیکن اب لگتا ہے کہ یہ رشتہ واقعی آخری مرحلے میں ہے۔اب یہ افواہیں بھی سامنےآرہی ہیں کہ گووندا کی 30 سالہ مراٹھی اداکارہ سے بڑھتی قربتیں طلاق کی وجہ ہوسکتی ہیں۔

عاصم اظہرکابریک اپ اورحاجن ہانیاکی دعائیں

سوناکشی کےحمل کی افواہیں، الزام ظہیرکےسر

عدالت میں   سنیتا آہوجا نے مبینہ طور پرگوونداکےخلاف سنگین الزامات بھی لگائے ہیں جن میں غیر ازدواجی تعلق، حق تلفی اور بے وفائی شامل ہیں۔

دوسری طرف گووندا اب تک مکمل طور پر خاموش ہیں۔ مداح بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں کہ وہ اپنی بیوی کے الزامات پر کب اور کیا جواب دیں گے۔

شوبز مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ مقدمہ بالی ووڈ کی ان مشہور شادیوں میں سے ایک کو ختم کر سکتا ہے جسے برسوں تک لوگ”آئیڈیل کپل” سمجھتےرہے۔۔

یہ بھی چیک کریں

Malaysian actress rejects VVIP's lucrative offer

حسن نےدولت کوپائےحقارت سےٹھکرادیا

Tuesday, 06 January 2025 | Web Desk دولت حسن کی خریداربن جائےتواکثرہردروازہ تھوڑی کوشش پرکھل …