Home / اداکاررشیدنازخالق حقیقی سےجاملے

اداکاررشیدنازخالق حقیقی سےجاملے

Actor Rasheed Naz Passed away

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پاکستانی ڈراموں اورفلموں کےمعروف اداکاررشیدنازپشاورمیں انتقال کرگئے۔ ان کی عمر73برس تھی۔

رشیدنازنے1971میں پشتوڈرامےسےاپنی فنی زندگی کاآغازکیا۔انہوں نےریڈیوپاکستان کےبعدپاکستان ٹیلیوژن کارخ کیااوربےشمارپشتواوراردوڈراموں میں اداکاری کےجوہردکھائے۔

رشید ناز نے پشتوکےعلاوہ ہندکو اور اردو زبان کے ڈراموں میں کام کیا۔ ان کا پہلا اردو ڈرامہ ’ایک تھا گاؤں‘ تھا جو 1973میں نشر کیا گیا۔ ان کاپہلامقبول ڈرامہ ’ناموس‘ تھا۔ انہوں نے پاکستان کے پہلے نجی ٹیلی ویژن کے ڈرامے’دشت‘ میں بھی کام کیا۔

1988 انہوں نے 1988میں اپنی پہلی پشتو فلم ’زما جنگ ‘میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

ان کی پہلی اردو فلم سید نور کی ’ڈکیت‘ تھی، انہوں نےشعیب منصورکی فلم ’خدا کے لیے‘میں بھی کام کیا۔

رشید ناز نے شعیب منصور کے ایک معروف ویڈیو گانے’عشق محبت اپنا پن‘میں ایمان علی کے ساتھ بھی کام کیا۔

رشید ناز کی مشہور فلموں میں کراچی سے لاہور، ورنہ، خدا کے لیے اور دیگر شامل ہیں۔

انہوں نے خدا زمین سے گیا نہیں ہے ، انکار ، انوکھی، اپنے ہوئے پرائے، غلام گردش، دوسرا آسمان، ناموس، پتھر ، آن سمیت دیگر ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری سے شائقین کے دلوں پرانمٹ نقوش چھوڑے۔

ان کی نمازجنازہ آج چارسدہ روڈعیدگاہ میں اداکی جائےگی۔

یہ بھی چیک کریں

Comedian Zafari Khan in Mazaq Raat

میرےبیٹےبیٹیوں جیسےہیں،ظفری خان

مانیٹرنگ ڈیسک: معروف پاکستانی کامیڈین ظفری خان کہتےہیں پاکستان میں ایک عرصےسےجوفلمیں بن رہی ہیں …