Home / ترکی کاچھ ملکوں کیلئےویزافری انٹری کااعلان

ترکی کاچھ ملکوں کیلئےویزافری انٹری کااعلان

Turkey's visa free entry

ویب ڈیسک ۔۔ سیاحت نےہمیشہ ترکی کی معیشت میں اہم کرداراداکیاہے۔ اسی کردارکومزیدبہتربنانےکیلئےترکی نے 6 ملکوں کے شہریوں کیلئےویزا فری انٹری کا اعلان کردیا۔

جن ملکوں کےشہریوں کوترکی آنےکیلئےویزانہیں لیناپڑےگاان میں متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، امریکہ، کینیڈا، بحرین اور عمان شامل ہیں ۔ یعنی ان ملکوں کےشہری اب صرف ٹکٹ لےکرترکی جانےوالےجہازمیں بیٹھ جائیں گے۔اس تاریخی فیصلے سےان ممالک کےسیاح اب بہت آسانی سےترکی کے شاندار مناظر اور بھرپور ثقافتی ورثےسےلطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

واضح رہےکہ یہ سیاحتی ویزا90روزکیلئےہوگااورتوقع کی جارہی ہےکہ اس سےترکی میں سیاحت کےنئےدورکاآغازہوگا ۔

یہ بھی چیک کریں

Critical review of Hum tv drama Jafa

جفاڈرامےکی کہانی پرشائقین برہم

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستانی ٹیلی وژن ڈراموں کی ابھرتی ہوئی اداکارہ سحرخان کاہم ٹی وی …