Home / تحریک انصاف کوبڑاریلیف مل گیا

تحریک انصاف کوبڑاریلیف مل گیا

PTI manifesto

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ تحریک انصاف کوپشاورہائیکورٹ سےوقتی طورپربڑاریلیف مل گیا، عدالت نےالیکشن کمیشن کاانٹراپارٹی الیکشن کافیصلہ معطل اوربلےکاانتخابی نشان بحال کردیا۔

پی ٹی آئی کی درخواست پرسماعت کرتےہوئےجسٹس کامران حیات میاں خیل نےالیکشن کمیشن کےفیصلےپرحیرانگی کااظہارکرتےہوئےریمارکس دئیے،کیسےایک سیاسی جماعت کوالیکشن کےعمل سےباہرکردیاگیا؟ ن لیگ سےشیر،پیپلزپارٹی سےتیراورجےیوآئی سےکتاب واپس لےلی جائےتوپیچھےکیابچتاہے؟

دوران سماعت دلائل دیتےہوئےپی ٹی آئی کےوکیل بیرسٹرعلی ظفرنےکہااس کیس میں خودالیکشن کمیشن فریق بن گیاکیونکہ انٹراپارٹی الیکشن چیلنج کرنےوالےتوپارٹی کےرکن ہی نہیں تھے۔

دوسری جانب ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نےموقف اختیارکیاکہ یہ سنگل بینچ کاکیس نہیں،خصوصی بینچ بنایاجائے،اس پرجسٹس کامران حیات بولےیہ توچیف جسٹس کی صوابدیدہے،اب وہ نہیں ہیں توکیاکریں؟

عدالت نےفریقین کےدلائل سننےکےبعدانٹراپارٹی الیکشن کالعدم قراردینےکاالیکشن کمیشن کافیصلہ معطل اورتحریک انصاف کاانتخابی نشان بلابحال کردیا۔ عدالت نےفیصلےمیں الیکشن کمیشن کوفوری طورپرپی ٹی آئی کاانٹراپارٹی الیکشن سرٹیفکیٹ بحال کرکےاسےاپنی ویب سائٹ پراپ ڈیٹ کرنےکاحکم دیا۔ تحریری حکم نامےکےمطابق عدالتی تعطیلات کےبعدکیس ڈبل بینچ کےسامنےرکھاجائےگااورتب تک الیکشن کمیشن کافیصلہ معطل رہےگا۔

کیس کی اگلی سماعت نوجنوری دوہزارچوبیس کوہوگی ۔

تحریک انصاف نےفیصلےپرخوشی کااظہارکرتےہوئےکہاکہ غیرآئینی اورغیرقانونی طریقےسےچھیناگیاانتخابی نشان ہمیں واپس مل گیا،پشاورہائیکورٹ پرفخرہے۔

واضح رہےگزشتہ ہفتے الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات پارٹی آئین کے مطابق نہ کرانے پر پاکستان تحریک انصاف سے بلے کا نشان واپس لے لیا تھا۔

یہ بھی چیک کریں

Defence minister Khawaja Asif

عمران خان معافی چاہتےہیں : خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزیردفاع خواجہ آصف نےعمران خان کےجی ایچ کیوکےباہراحتجاج کی کال سےمتعلق بیان …