ویب ڈیسک ۔۔ بھارتی فلم انڈسٹری میں کام کرنے والی اداکاراوں کےفلم سازوں اورفلم ڈائریکٹروں کےساتھ جنسی اسکینڈل کوئی نئی بات نہیں،بلکہ یوں کہناشایدزیادہ مناسب ہوگاکہ بالی اورجنسی اسکینڈل لازم وملزوم ہیں۔
حال ہی میں بھارتی ٹی وی سیریز ’لاک اپ‘میں شریک خوبروایرانی اداکارہ مندناکریمی نے یہ انکشاف کرکے لوگوں کو حیران کر دیا کہ اس کے ایک فلم ساز کے ساتھ خفیہ تعلقات تھےجن کےنتیجےمیں وہ حاملہ بھی ہو گئی تھی لیکن کچھ عرصےبعداس فلم ساز نے مندنا کے ساتھ بریک اپ کرلیا۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو میں مندنا کریمی سے اس انکشاف کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ مجھےلاک اپ سیریز کے فارمیٹ کی وجہ سےاپنی زندگی کاایک راز بتانا تو چنانچہ میرے پاس یہی ایک راز تھا جو میں نے بتا دیا۔
مندنا کریمی سے پوچھا گیا کہ کیا آپ اس فلم ساز کا اب بھی نام نہیں بتانا چاہتیں؟ اس پر مندنا کریمی نے کہا کہ ”یقینا میں اس کا نام نہیں بتاﺅں گی۔ تاہم یہاں میں یہ واضح کر دینا چاہتی ہوں کہ میرے یہ راز بتانے کے بعد ایک افواہ گردش کر رہی ہے کہ شاید وہ فلم ساز انوراگ کیشپ ہیں۔ میں بتانا چاہتی ہوں کہ وہ انوراگ بالکل نہیں ہے۔ انوراگ اور میں بہترین دوست تھے اور اب بھی ہیں۔
33سالہ مندنا کریمی ایران کے دارالحکومت تہران میں پیدا ہوئیں تاہم بالی ووڈ میں کیریئر شروع کرنے کی غرض سے وہ بھارت منتقل ہو گئیں جہاں انہوں نے 2017ءمیں فیشن ڈیزائنر گورو گپتا کے ساتھ شادی کی جو زیادہ دیر چل نہ سکی اور 2021ءمیں ان کی طلاق ہو گئی تھی۔