Home / عمران عباس کی بھارتی پنجابی فلم

عمران عباس کی بھارتی پنجابی فلم

imran abbas indian punjabi film

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستانی ڈراموں کےچارمنگ اداکارعمران عباس نئےسال میں نیافلمی دھماکہ کرنےجارہےہیں ۔ مداحوں کوعمران بہت جلدگلوکارعاطف اسلم کےساتھ بھارتی پنجابی فلم میں دکھائی دیں گے۔

اپنی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ میں عمران نے2024 میں ریلیز ہونے والی اپنی فلم کےٹیزرکی رونمائی کی جس میں سمندرکنارےایک دوسرےسےدوربیٹھےجوڑےکودکھایاگیاہے۔ فلم کاٹیزردیکھ کرایک پراسراریت کااحساس ہوتاہےلیکن اس سےزیادہ کچھ سمجھ نہیں آتا۔

اس فلم میں عمران عباس کےمدمقابل سیمی چاہل مرکزی کردارمیں دکھائی دیں گی ،توقع ہےدونوں اپنےکردارسےانصاف کرتےہوئےمداحوں کواپنی پرفارمنس سےمایوس نہیں کریں گے۔

ٹیزر نے موسیقی کے شائقین میں دھوم مچا دی کیونکہ ویڈیو کے ساتھ آنے والی آواز کسی اورنہیں بلکہ عاطف اسلم کی ہے۔

یہ فلم 16 فروری 2024 کو ریلیز ہوگی۔ عمران عباس کی پہلی بھارتی پنجابی فلم ہونےکی وجہ سےپاکستانی شائقین کوشدت سےاس کاانتظارہے۔۔

یہ بھی چیک کریں

Malaysian actress rejects VVIP's lucrative offer

حسن نےدولت کوپائےحقارت سےٹھکرادیا

Tuesday, 06 January 2025 | Web Desk دولت حسن کی خریداربن جائےتواکثرہردروازہ تھوڑی کوشش پرکھل …