Home / حسن شہریاراورمہوش حیات ٹیلی فلم میں ایک ساتھ

حسن شہریاراورمہوش حیات ٹیلی فلم میں ایک ساتھ

HSY and Mehwish Hayat telefilm

ویب ڈیسک ۔۔ معروف ڈیزائنرحسن شہریاریاسین اورشوبزانڈسٹری کی مشہورٹیلنٹڈاداکارہ مہوش حیات کی ٹیلی فلم جلداےآروائی ٹیلی وژن پرناظرین کیلئےپیش کی جائےگی۔

گلیکسی لالی وڈکی رپورٹ کےمطابق حسن شہریاریاسین اورمہوش حیات کی اس ٹیلی فلم کوآئی ڈریم اینٹرٹینمنٹ کےبینرتلےپروڈیوس کیاگیاہےاوراسےاحمدبھٹی نےڈائریکٹ کیاہے۔

ٹیلی فلم کےحوالےسےبہت زیادہ تومعلوم نہیں ہوسکالیکن ذرائع کےمطابق اس کانام اجازت ہوسکتاہےتاہم اس حوالےسےتصدیق نہیں ہوسکی۔ حسن شہریاریاسین نےاس ٹیلی فلم کیلئےخصوصی گیٹ اپ اختیارکیاہےاوراس کاسبجیکٹ حسن شہریارکےاب تک کےپراجیکٹ سےمختلف ہوگا۔

ٹیلی فلم میں اپنےکردارکےحوالےسےحسن کاکہناہےکہ وہ اپناکرداراداکرنےکیلئےبےچین ہیں۔ ان کامزیدکہناتھاکہ یہ کرداران گزشتہ کرداروں سےبہت زیادہ مختلف ہوگااورناظرین اس کردارمیں مجھےدیکھ کرحیران رہ جائیں گے۔

ساتھی اداکارہ مہوش حیات کےحوالےسےبات کرتےہوئےحسن کاکہناتھاکہ وہ ایک بہترین ٹیلنٹڈاداکارہ ہیں۔ مہوش حیات کےساتھ کام کرناان کیلئےبہت بڑاچیلنج ہوگاکیونکہ مہوش ایک نیچرل اداکارہ ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Feroz Khan denies ex wife allegations

گھریلوتشددکےالزامات بےبنیاد،فیروزخان

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستانی ڈراموں کےمعروف اداکارفیروزخان نےسابقہ اہلیہ کی جانب سےلگائےگئےگھریلوتشددکےالزامات یکسرمستردکرتےہوئےانہیں مضحکہ خیزقراردیاہے۔ …