ویب ڈیسک ۔۔ پاکستانی پنجاب اوربھارتی پنجاب کےاداکاروں کی مشترکہ فلموں کوناظرین نےخوب پزیرائی بخشی ہےاورفلم چل میراپت 2اس سلسلےکی ایک اچھی مثال ہے،جسےشائقین نےپاکستان میں بھرپوررسپانس دیاہے۔
پاکستان میں 24دسمبرکوریلیزہونےوالی فلم چل میراپت 2لاہور،کراچی اورملک کےدیگرشہریوں میں نہایت کامیابی سےچل رہی ہےاورتمام بڑےشہروں میں اس فلم کی ہاوس فل نمائش جاری ہے۔
چل میراپت کوپاکستان میں ریلیزکرنےوالےڈسٹری بیوشن کلب کےایگزیکٹوڈائریکٹرشیخ عابدرشیدکہتےہیں چل میراپت 2پاکستانی سینماءوں کی رونقیں واپس لارہی ہے۔ انہوں نےکہاکہ فلم کی کامیابی کودیکھتےہوئےچل میراپت 3بھی جلدنمائش کیلئےپیش کی جائےگی۔
فلم کی پاکستانی سنیماؤں میں نمائش کا اہتمام ڈسٹری بیوشن کلب کے زیر اہتمام کیا گیا ہے۔
شیخ عابد رشید نےبتایاکہ”چل میرا ُپت2“ یورپ جانے والے پنجابیوں کے حالات کی مزاحیہ انداز میں عکاسی کرتی ہے اور اس فلم میں پاکستانی کامیڈینز افتخا ر ٹھاکر، ظفری خان، ناصر چنیوٹی، اکرم اداس اور روبی انعم کی اداکاری نے اس میں چار چاند لگا دیے۔