Home / احدرضامیرنےبھائی بلانےسےمنع کردیا،عیناآصف

احدرضامیرنےبھائی بلانےسےمنع کردیا،عیناآصف

Child actor Aina Asif

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستانی ڈراموں کی ابھرتی ہوئی کم عمراداکارہ عیناآصف نےمعروف اداکاراحدرضامیرکےبارےمیں ایک دلچسپ انکشاف کیاہے۔

عیناآصف کاکہناہےکہ اداکاراحدرضامیرنےاسےبھائی کہہ کربلانےسےمنع کردیاتھا۔ نجی چینل کی اینکرسےبات کرتےہوئےعیناآصف نےبتایاکہ جب وہ پہلی بارڈرامےکےانٹرویوکیلئےاحدرضامیرسےملی تومیں نےانہیں بھائی کہاجس پراحدرضامیربرامان گئے۔

اگلےروزجب میں ڈرامےکی شوٹنگ کیلئےسیٹ پرپہنچی تواحدنےمجھےبلاکرکہاکہ آئندہ مجھےبھائی مت کہنا۔ عیناکےمطابق احدنےاسےکہاکہ میں یہاں کسی کابھائی بننےنہیں آیا۔

عیناکےمطابق اس دن کےبعدسےوہ احدرضامیرکوسرکہہ کرپکارتی ہیں۔

عیناآصف کےبارےمیں

عیناآصف کراچی سےتعلق رکھنےوالی ابھرتی ہوئی چائلڈاسٹاراورماڈل ہیں ۔ وہ اس وقت صرف 13کی ہیں ۔ انہوں نےڈرامہ ہم تم میں ملی نامی لڑکی کاکرداراداکیا۔ اس ڈرامےمیں وہ احدرضامیرکی بہن کاکرداراداکرتی ہیں۔ وہ آنےوالےڈرامےپنجرہ میں بھی اداکاری کرتی دکھائی دیں گی۔

عیناآصف 2009میں کراچی میں پیداہوئیں اوراس حساب سےان کی عمر13سال ہے۔ عیناآصف کی ایک بڑی بہن لبیب اورایک چھوٹابھائی احمدہے۔

عیناآصف کےوالدایک بزنس مین ہیں اورکراچی میں ان کاگاڑیوں کاشوروم ہے۔

شوبزکیرئیر

عیناآصف نے2020میں اپنےشوبزکیرئیرکاآغازماڈلنگ سےکیا۔وہ زیادہ ترکپڑوں کےبرانڈزمیں ماڈلنگ کرتی نظرآئی ہیں۔ انہوں نےمعروف ماڈلزکےہمراہ ٹی وی کمرشلزمیں بھی کام کیاہے۔

ایکٹنگ

عیناآصف نےڈرامہ ہم تم میں ملیحہ (ملی)کاکرداراداکیاہے۔ اس ڈرامےمیں انہوں نےاحدرضامیراورجنیدخان کی بہن کاکرداراداکیا۔ انہوں نےاپنےڈرامہ کیرئیرکاآغازڈرامہ پہلی سی محبت سےکیا۔ اس ڈرامےمیں انہوں نےمایہ کےبچپن کاکرداراداکیا۔ آنےوالےڈرامہ پنجرہ میں عیناآصف عروج کےکردارمیں دکھائی دیں گی۔

عیناآصف کی ڈرامہ لسٹ

پہلی سی محبت

ہم تم

پنجرہ

یہ بھی چیک کریں

Comedian Zafari Khan in Mazaq Raat

میرےبیٹےبیٹیوں جیسےہیں،ظفری خان

مانیٹرنگ ڈیسک: معروف پاکستانی کامیڈین ظفری خان کہتےہیں پاکستان میں ایک عرصےسےجوفلمیں بن رہی ہیں …