Home / یاماہاکاموٹرسائیکل پروڈکشن بندکرنےکااعلان

یاماہاکاموٹرسائیکل پروڈکشن بندکرنےکااعلان

Yamaha shuts assembly operation in Pakistan

Wednesday, 10 September 2025 | Web Desk

پاکستان کےآٹو سیکٹر کے لیے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ یاماہا موٹر پاکستان لمیٹڈ (YMPL) نے اپنے موٹر سائیکل اسمبلی آپریشنز بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ کمپنی کے مطابق یہ فیصلہ بزنس اسٹریٹجی میں تبدیلی کے تحت کیا گیا ہے۔

یاماہا نے اپنی ویب سائٹ اور ڈیلرز کو بھیجے گئے خط میں واضح کیا ہے کہ وہ ملک بھر میں اسپئیر پارٹس کی فراہمی جاری رکھے گی، تاکہ صارفین کو پرزوں کی کمی کا سامنا نہ ہو۔ اسی طرح وارنٹی اور کسٹمر سپورٹ بھی پہلے کی طرح مہیا کی جائے گی۔

کمپنی اب تک چار ماڈلز تیار کر رہی تھی جن کی قیمتیں 4 لاکھ 29 ہزار 500 روپے سے 4 لاکھ 93 ہزار 500 روپے تک تھیں۔ یاد رہے کہ یاماہا YBR125 کو 2015 میں محض 1 لاکھ 29 ہزار 400 روپے میں لانچ کیا گیا تھا، لیکن روپے کی قدر میں کمی اور پیداواری لاگت بڑھنے کی وجہ سے اس کی قیمت 4 لاکھ 71 ہزار 500 روپے تک جا پہنچی۔

یاماہا نے 2012 میں 15 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری سے کراچی کے بن قاسم انڈسٹریل پارک میں اسمبلی پلانٹ لگایا ، جس سے سالانہ 45 ہزار موٹر سائیکل تیار کرنے اور 10 برسوں میں 85 فیصد لوکلائزیشن حاصل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔

ابتدائی سالوں میں کمپنی کی پیداوار اور فروخت میں اضافہ ہوا، خاص طور پر مالی سال 2019 میں یاماہا نے سب سے زیادہ 24 ہزار 811موٹر سائیکل بنائے اور 23 ہزار 610 فروخت کیے۔ تاہم اس کے بعد مسلسل کمی دیکھنے میں آئی اور مالی سال 2025 میں پیداوار صرف 4 ہزار 300 اور فروخت 5 ہزار 709 یونٹس تک محدود رہ گئی۔

ایک وینڈرکےمطابق یاماہا کے ماڈلز میں لوکل پارٹس کا استعمال کم تھا، جس کی وجہ سے قیمتیں بڑھتی رہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستانی صارفین بڑی اور مضبوط بائیکس کو ترجیح دیتے ہیں جو زیادہ افراد کو بٹھا سکیں، لیکن یاماہا کے ماڈلز اس معیار پر پورے نہیں اترتے تھے۔

ہونڈاموٹرسائیکل کی قیمتوں میں اضافہ

سوزوکی جی ایس 150آسان اقساط پر

دلچسپ بات یہ ہےکہ یاماہا کےچیلنجز کے باوجود پاکستان میں موٹر سائیکل کی مجموعی پیداوار مالی سال 2025 میں 16 لاکھ 92 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی جو پچھلے سال کے12 لاکھ 34 ہزاریونٹس سے کہیں زیادہ ہے۔ جواس بات کا ثبوت ہےملک میں بائیکس کی طلب بدستوربڑھ رہی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

India and EU historic trade deal

بھارت اوریورپی یونین میں مدرآف آل ڈیلزطے

Tuesday, 27 January 2026 | Web Desk بھارت اوریورپی یونین کےدرمیان "مدر آف آل ڈیلز” …