کورونا وائرس
پاکستان میں
مصدقہ کیسز
(+92 ) 1,529,988
اموات
() 30,379
صحتیاب مریض
1,496,123
فعال کیسز
3,486
Last updated: مئی 26, 2022 - 3:57 صبح (+05:00) دوسرے ممالک
Home / سجل علی نےنیامحاذسنبھال لیا

سجل علی نےنیامحاذسنبھال لیا

Sajal Aly as Brand ambassador of Realme Pro9+

رئیل می نےاپنی نئی رئیل می 9 سیریز کے برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر پاکستانی فلم اور ٹیلی ویژن کی انتہائی ٹیلینٹڈاداکارہ سجل علی کے ساتھ معاہدہ سائن کیاہے۔ کسی بھی سمارٹ فون برانڈ کے ساتھ سجل علی کی یہ پہلی شراکت ایک دلچسپ پیشرفت ہے، کیونکہ رئیل می ایک ایسا برانڈ ہے جوسجل کی طرح کچھ کردکھانےکیلئےپرجوش ہے۔

رئیل می کے ساتھ سجل کی وابستگی کا انکشاف ڈیزائن اسٹوڈیو کے ڈینش فیشن برانڈہیلیوٹ ایمل کے ساتھ اشتراک سے ہوا، جس نے پیرس فیشن ویک کے دوران رئیل می 9پروپلس کے لیے ایک جدید بیگ تیارکیاتھا۔ بیگ کے ساتھ، سجل کو ایک ایسےگیٹ اپ میں دکھایاگیاہےجو پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا تھااورجسےدیکھنےکےبعدسجل کےمداح سحرمیں مبتلاہوگئے۔

سجل علی اوررئیل می کاآپس میں گہراتال میل دکھائی دیتاہےکیونکہ دونوں نےخوب محنت کرکےاپنی اپنی انڈسٹری میں نام اورمقام پیداکیاہے۔

2009میں، سجل علی نے سٹ کام نادانیاں میں اپنی اداکاری کا آغاز کیا۔ تب سےوہ میرےقاتل میرے دلدار اور او رنگریزہ جیسے شہرہ آفاق ڈراموں میں اپنی اداکاری سےدیکھنےوالوں کےدل جیت چکی ہیں ۔ ایک اداکار کے طور پرسجل ایک پرفیکشنسٹ ہیں جو اپنے آپ کو ہر کردار میں پوری طرح غرق کرلیتی ہیں تاکہ وہ اپنی بہترین کارکردگی پیش کر سکے۔

سجل ریئل می کے ڈیئر ٹو لیپ کے کلیدی فلسفے کو مجسم کرتی ہے، کیونکہ رئیل می اور سجل دونوں نے اپنے اپنے شعبوں میں جرات مندانہ اوراہم شراکتیں کی ہیں۔ سجل بطور اداکارہ چیلنجنگ یا غیر روایتی کردار ادا کرنے سے نہیں ڈرتی۔ وہ اپنے ساتھی اداکاروں کوبھی اپنےاپنےکمفرٹ زون سےنکل کرکچھ کردکھانےکیلئےانسپائرکرتی ہیں۔

سجل کو ایک مقامی فیشن آئیکون کے طور پربھی دیکھاجاتا ہے جو کسی بھی زمرے میں آسانی کے ساتھ اپنی شکل نکال سکتی ہے۔ رئیل می کویقین ہےکہ ملک بھر میں سجل علی کےلاکھوں مداح پاکستان میں رئیل می فون کی پسندیدگی کوبڑھانےمیں مددکرسکتےہیں۔ رئیل می کا مقصد تبدیلی کی طاقت بننا ہے۔ رئیل می کامقصداوسط صارفین کی زندگیوں کو بااختیار بنانے کے لیے،ٹیکنالوجی کے معیار پر سمجھوتہ کیے بغیرکم قیمت والے طبقےکوہدف بنا کر ٹیکنالوجی کے تحفے کو پھیلاناہے۔۔

یہ بھی چیک کریں

Auto finance loans tenure reduced

پاک سوزوکی نےقیمتوں میں پھراضافہ کردیا

ویب ڈیسک ۔۔حکومتی انتباہ کو مسترد کرتے ہوئےسوزوکی موٹرزنےایک بارپھراپنی قیمتوں میں 40,000سے129,000 روپے کا …