Home / ایک غلط موڑآپ کی زندگی تباہ کردےگا

ایک غلط موڑآپ کی زندگی تباہ کردےگا

Wrong Turn of Life

رانگ ٹرن یعنی غلط موڑ ۔ ہالی وڈ کی مشہورہاررفلم کاٹائٹل ہے۔ رانگ ٹرن کےنام سےبہت سی فلمیں ریلیزہوچکی ہیں ۔ ہرفلم کی کہانی اگرچہ دوسری سےمختلف ہوتی ہےتاہم اپنےٹائٹل کی مناسبت سےسب میں ایک بات مشترک ہےاوروہ یہ کہ کچھ دوستوں کاگروپ سیروتفریح کی غرض سےکسی جنگل یاپہاڑی علاقےکارخ کرتاہےلیکن اپنی منزل پرپہنچنےسےپہلےصرف ایک رانگ ٹرن یعنی غلط موڑلینےکی وجہ سےوہ راستہ بھٹک ایک ایسی جگہ پہنچ جاتےہیں جہاں موجودآدم خوربلائیں ایک ایک کرکےان سب کومارڈالتی ہیں اورمشکل سےکوئی ایک آدھ ہی زندہ بچ پاتاہے۔

دوستو ۔۔ یہ توتھی فلم کی کہانی لیکن حقیقی زندگی میں بھی اگرہم کسی وجہ سےدرست فیصلہ نہ کرسکیں تواس کےنتائج بھگتناپڑتےہیں ۔ یادرکھیں غلط فیصلہ بھی غلط موڑکی طرح آپ کواپنی منزل سےبھٹکاکرکہیں سےکہیں پہنچاسکتاہے۔اس لئےضروری ہےکہ زندگی کےاہم فیصلےہم جلدبازی سےگریزکرتےہوئےخوب سوچ سمجھ کرکریں۔

کیرئیرکافیصلہ

پرانےوقتوں میں اپنےکیرئیرکےبارےمیں فیصلہ کرنامشکل کام تھاکیونکہ اس کام میں بچےسےزیادہ اس کےوالدین اورگھروالوں کاعمل دخل ہوتاتھا۔بچےبھی اتنےسیدھےسادھےہواکرتےکہ والدین کےفیصلےپرچپ چاپ سرجھکادیتے۔ موجودہ دورمیں صورتحال البتہ یکسربدل چکی ہے،اب پڑھےلکھےبچےاکثراپنےکیرئیرکےبارےمیں فیصلہ خودکرتےہیں۔ لیکن اس کامطلب یہ نہیں کہ بچےاپنےبارےمیں جوفیصلہ خودکرتےہیں وہ ٹھیک ہی ہوتاہے۔ فیصلہ چاہےاپنےبارےمیں آپ کریں ، آپ کےوالدین کریں یاآپ مل جل کرکریں،فیصلہ ٹھیک ہوناچاہیے۔

آپ اپنی زندگی میں کیاکرناچاہتےہیں،کم ازکم آج کےدورکاپڑھالکھاانسان کافی حدتک یہ جانتاہے۔ پھربھی ہم آپ کی رہنمائی کیلئےموٹاموٹاگائیڈکئےدیتےہیں ۔

کوشش کریں اپنےلئےاس کیرئیرکوچنیں جسےکرناآپ کوآسان لگےاورجس میں آپ بہترسےبہترکرنےکی خودمیں جستجوپائیں۔

اپنےکیرئیربارےجاننےکاایک اوربیرومیٹریہ بھی ہےکہ وہ کام جس میں آپ کادل لگے،جسےکرنےکوباربارآپ کاجی چاہےاورجس کام کوکرتےوقت آپ زمان و مکان کی حدسےنکل جائیں یعنی جسےکرتےہوئےآپ کووقت کےگزرنےکااحساس نہ ہو۔

معروف موٹیویشنل سپیکرقاسم شاہ کااس بارےمیں کہناہےکہ خودسےبارباریہ سوال کرتےرہیں کہ میں دنیامیں کس لئےآیاہوں؟ یہ سوال باربارکرنےسےایک روزآپ کوضرورجواب ملےگااوریہ جواب جوآپ کواپنےاندرسےملےگاامیدہےآپ کےکیرئیرکوکسی غلط موڑکاشکارہونےسےبچالےگا۔

جیون ساتھی بارےفیصلہ

دیکھاجائےتوکیرئیرکےبعداپنےلئےجیون ساتھی چننےکافیصلہ شایدہماری زندگی کادوسرااہم ترین کام ہوتاہےاوریہ فیصلہ اگرکسی رانگ ٹرن کاشکارہوجائےتویقین جانیں سنگین نتائج بھگتناپڑسکتےہیں ۔ ویسےتوشادی کےبارےمیں اکثرلوگ یہ کہتےہیں کہ شادی انسانی زندگی کاسب سےبڑاجواہوتاہے،جس میں ہاراورجیت کےچانس ففٹی ففٹی ہواکرتےہیں۔ یہ بات ممکن ہےاپنی جگہ درست ہولیکن میرایہ مانناہےکہ جیون ساتھی کوچنتےوقت بھی اگرہم اپنےبزرگوں باالخصوص والدین کی نصیحت و مشورےکواولین حیثیت دیں توزیادہ چانس یہی ہےکہ ہمارافیصلہ درست ہی نکلےگا۔ لیکن اگرکسی وجہ سےیہ غلط بھی ہوجائےتووالدین کی مدداوردعاہروقت آپ کےساتھ ہوگی جوآپ کوبڑےنقصان سےبچالےگی ۔

مختصریہ کہ بھلےشادی ایک جواہےلیکن اگریہ جوابھی ہم مکمل تیاری کےساتھ کھیلیں توہارکےچانسزکم سےکم ہوجائیں گے۔ یادرکھیں کہ زندگی کاصحیح جیون ساتھی زندگی کےکسی صحیح موڑپرہی ملےگا۔

About Zaheer Ahmad

Muhammad Zaheer Ahmad is a senior journalist with a career spanning over 20 years in print and electronic media. He started from the Urdu language Daily Din, proceeding to Daily Times, where he stayed as sub-editor for 2 years. In 2008, he joined broadcast journalism as a Producer at the English language Express 24/7, and later to its major subsidiary, Express-News. Zaheer currently works there as a Senior News Producer. He is also the Managing Editor of newsmakers.com.pk. Zaheer can be reached at zaheer.ahmad.lhr@gmail.com

یہ بھی چیک کریں

Umer Ayub presser

ترجمان پاک فوج کی پریس کانفرنس حکومت کی ناکامی : عمرایوب

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرعمرایوب نےڈی جی آئی ایس پی آرکی پریس …