Home / یوکرین:روسی فوج کی سلطان سلیمان مسجدپربمباری

یوکرین:روسی فوج کی سلطان سلیمان مسجدپربمباری

Russian forces shell mosque in Mariupol

ویب ڈیسک ۔۔ یوکرینی وزارت خارجہ کےمطابق روسی افواج نےہفتےکےروزماریوپول میں ایک مسجد پروحشیانہ گولہ باری کی۔ مسجدمیں ترک شہریوں سمیت کم از کم 80 شہریوں کو پناہ دی گئی تھی۔

وزارت خارجہ نے ایک ٹویٹ میں کہا ماریوپول میں سلطان سلیمان دی میگنیفیشنٹ اور ان کی اہلیہ روکسولانا (حرم سلطان) کی مسجد پر روسی حملہ آوروں نے گولہ باری کی۔ اس حملےمیں کسی جانی نقصان کےبارےمیں کوئی اطلاع نہیں ۔

مڈل ایسٹ آئی کےمطابق اس مسجدمیں یوکرینی حکومت نےترک شہریوں سمیت دیگرافرادکوگولہ باری سےبچنےکیلئےپناہ دی ہوئی ہے۔

ماریوپول شہرکےمئیرنےمسجدپربمباری کےبعدفیس بک پرترک صدرکومخاطب کرتےہوئےلکھاہےکہ کیامسٹراردوان جانتےہیں کہ اس بمباری سےان کےدرجنوں شہری موت کےمنہ میں جاسکتےتھے۔

یوکرین نےروس پراپنےشہریوں اورسویلین تنصیبات پربمباری کاالزام لگاتےہوئےکہاکہ روسی اقدامات سےشہریوں کی انخلامیں تاخیرہورہی ہے۔ روسی حکومت نےان الزامات کی تردید کی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Raw network in Australia

آسٹریلیامیں را نیٹ ورک پکڑاگیا

ویب ڈیسک ۔۔ آسٹریلوی حکام کابھارتی خفیہ ایجنسی راکی جانب سےاپنےملک میں جاسوسی نیٹ ورک …