Home / ٹیکس چورشوگرملوں کےخلاف سخت کارروائی کاحکم

ٹیکس چورشوگرملوں کےخلاف سخت کارروائی کاحکم

sugar industry's tax evasion

ویب ڈیسک ۔۔ ٹیکس چوری اور کم ٹیکس دینے والی شوگر ملوں کے خلاف سخت اور بلا امتیاز کارروائی کا حکم ۔

پی ایم آفس کی جانب سےجاری پریس ریلیزکےمطابق وزیراعظم نےمحصولات میں بہتری کےحوالےسےاجلاس کی صدارت کی ۔وزیراعظم کوشوگر انڈسٹری میں ویڈیو اینالیٹیکس کی تنصیب اور نگرانی پر بریفنگ دی گئی۔

شرکاسےخطاب کرتےہوئےشہباز شریف نےکہاٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی کارکردگی کو بہتر بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے،محصولات کی وصولی کے لیے بنائی گئی حکمت عملی کے نفاذکوسختی سےیقینی بنایاجائے۔اجلاس میں اس بات پراتفاق پایاگیاکہ شوگر انڈسٹری میں ویڈیو اینالیٹیکس کی تنصیب کے بعد محصولات کی وصولی میں بہتری آئے گی۔

ٹیکس چوری پرحکومت کی نظر

شرح سودمیں بڑی کمی کاامکان

شہباز شریف نے مزید کہا کہ ان اصلاحات سے چینی کی ذخیرہ اندوزی کا خاتمہ ہو گا اور قیمتوں میں توازن قائم کرنے میں مدد ملے گی۔ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ عوام کو سستے داموں چینی کی فراہمی یقینی بنائی جائے، چینی کے اسٹاک کی باقاعدہ نگرانی کی جائے تاکہ چینی کی سپلائی متاثر نہ ہو۔

شہباز شریف نےکہاایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نےسیمنٹ اور ٹوبیکو انڈسٹری کی ویڈیو اینالیٹیکس کا کام بھی جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

یہ بھی چیک کریں

India and EU historic trade deal

بھارت اوریورپی یونین میں مدرآف آل ڈیلزطے

Tuesday, 27 January 2026 | Web Desk بھارت اوریورپی یونین کےدرمیان "مدر آف آل ڈیلز” …